Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
180 - 857
(4)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے خاموشی اختیار کرلینی چاہے۔''
 (المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن العباس۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۱۳۶،ج۱، ص۵ ۱ ۵)
(5)۔۔۔۔۔۔نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جب تمہیں غصہ آئے تو بیٹھ جایا کر و ۔ ''
        (جامع الاحادیث،الحدیث:۱۶۰۸،ج۱،ص۲۴۱)
(6)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اگر وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اگر اس سے اس کا غصہ دور ہوجائے تو ٹھیک ورنہ لیٹ جائے۔''
(سنن ابی داؤد، کتاب الادب ، باب مایقال عند الغضب ، الحدیث:۴۷۸۲،ص۱۵۷۵)
(7)۔۔۔۔۔۔ شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''غصہ شیطان کی طرف سے ہے لہٰذا جب تم میں سے کسی کو کھڑے ہوئے غصہ آئے تو وہ بیٹھ جائے اور اگر بیٹھے ہوئے آئے تو لیٹ جائے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ، باب الغضب، الحدیث:۷۷۲۲،ج۳،ص۲۱۰)
(8)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ ربُّ العٰلَمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''جب تمہیں غصہ آئے تو بیٹھ جاؤ اگر پھر بھی رفع نہ ہو تو لیٹ جاؤ وہ جلد رفع ہوجائے گا۔''
   (جامع الاحادیث،الحدیث:۲۴۰۰،ج۱،ص۳۵۰)
(9)۔۔۔۔۔۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم میں سب سے زیادہ بہادر وہ ہے جو غصہ کے وقت خود پر قابو پالے اورسب سے زیادہ بردبار وہ ہے جو طاقت کے باوجود معاف کر دے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث:۷۶۹۴،ج۳،ص۲۰۷)
(10)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بیشک غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ کی پیدا ئش ہے اور آگ پانی سے بجھتی ہے لہٰذا جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ وضو کرلیا کرے۔''
(سنن ابی داؤد، کتاب الادب ، باب مایقال عند الغضب ، الحدیث:۴۷۸۴،ص۱۵۷۵)
(11)۔۔۔۔تاجدارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک جہنم میں ایک ایسا دروازہ ہے جس سے وہی شخص داخل ہوگا جس کا غصہ اللہ عزوجل کی نافرمانی پر ہی ٹھنڈا ہوتاہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث:۷۶۹۶،ج۳، ص۲۰۸)
(12)۔۔۔۔۔۔ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہادر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تم میں سب سے بہادر وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ پر زیادہ قابو پانے والا ہے۔''
(مکارم الاخلاق للطبرانی،باب فضل من یملک نفسہ عند الغضب، الحدیث:۳۷،ص۳۲۵)
Flag Counter