Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
178 - 857
رکھتا تو ضرور اس میں اضافہ کر لیتا۔''
         (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث:۵۲۸۶،ج۳،ص۱۴)
(103)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں(حضرت سیدنا) محمد( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم) کی جان ہے! جب بھی کوئی شخص پوشیدہ طور پر کوئی عمل کرتاہے تو اللہ عزوجل اسے اعلان کی چادر پہنا دیتا ہے پھر اگر اس کا با طن اچھا ہو تو چادر بھی اچھی ہوتی ہے اور اگر باطن برا ہو تو چادر بھی بری ہوتی ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الحدیث:۵۲۸۷،ج۳،ص۱۴)
    کسی امام سے پوچھاگیا :''مخلص کون ہے؟'' تو انہوں نے ارشاد فرمایا :''مخلص وہ ہے جو اپنی نیکیاں اس طرح چھپائے جس طرح اپنے  گناہ چھپاتاہے۔''

    ایک اور بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کیا گیا :''اخلاص کی اِنتہاء کیا ہے؟'' تو انہوں نے ارشاد فرمایا :''وہ یہ کہ تم لوگوں سے تعریف کی خواہش نہ کرو۔''
Flag Counter