| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
پڑھے تو اسے اچھی طرح ادا کرے اور جب پوشیدہ طور پر پڑھے تو پھر بھی اچھی طرح ادا کرے تو اللہ عزوجل فرماتاہے :''یہی حقیقتًامیرا بندہ ہے۔''
(سنن ابن ماجۃ ، ابواب الزھد، باب التوقی علی العمل ،الحدیث:۴۲۰۰،ص۲۷۳۲)
(89)۔۔۔۔۔۔ دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''بندہ جب اعلانیہ طو ر پر نماز پڑھے تو اسے اچھی طرح ادا کرے اور جب پوشیدہ طور پر پڑھے پھر بھی اچھی طرح ادا کرے تو اللہ عزوجل فرماتاہے :''میرے بندے نے اچھا کیا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الاخلاص من الاکمال، الحدیث:۵۲۷۹،ج۳،ص۱۳)
(90)۔۔۔۔۔۔ حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ''کامل نیکی یہ ہے کہ تم اعلانیہ طور پر کئے جانے والے عمل کو پوشیدہ طور پر کرو، آدمی کا ایسی جگہ نفل نماز پڑھنا جہاں اسے لوگ نہ دیکھتے ہوں لوگو ں کے سامنے پچیس25 نمازیں پڑھنے کے برابر ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الاخلاص ، الحدیث:۵۲۶۳،۵۲۶۲،ج۳،ص۱۲)
(91)۔۔۔۔۔۔ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''مخلص لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ وہی ہدایت کے ایسے چراغ ہیں جن سے ہر تاریک فتنہ چھٹ جاتا ہے۔''
(الجامع الصغیر،الحدیث:۵۲۸۹،ج۲،ص۳۲۶)
(92)۔۔۔۔۔۔ سیِّد المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندے نے پوشیدہ سجدوں سے افضل کسی شئے سے اللہ عزوجل کا قرب حاصل نہیں کیا۔''
(الجامع الصغیر،حرف المیم،الحدیث:۷۸۷۷،ج۲،ص۴۸۱)
(93)۔۔۔۔۔۔ شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جوکام لوگوں کے سامنے کرنے کو ناپسند کرتے ہو وہ تنہائی میں بھی نہ کیاکرو۔''
(الجامع الصغیر،حرف المیم،الحدیث:۷۹۷۳،ج۲،ص۴۸۷)
(94)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق وامین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ''جوچالیس دن اللہ عزوجل کے لئے مخلص ہوجائے تو اس کے دل سے حکمت کے چشمے اس کی زبان پر جاری ہوجاتے ہیں۔''
(حلیۃ الاولیاء ،الحدیث :۶۸۷۹،ج۵،ص۲۱۵،بدون''من قلبہ'')
(95)۔۔۔۔۔۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم میں سے جو یہ چاہے کہ اس کے اور اس کے دل کے درمیان کوئی شئے حائل نہ ہو تو وہ ایسا ہی کرے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الاحسان فی الطاعات ،الحدیث:۵۲۶۹،ج۳،ص۱۳)
(96)۔۔۔۔۔۔ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''پوشیدہ عمل اعلانیہ عمل سے افضل ہے اور اعلانیہ عمل اس کے لئے ہے جو اقتدا کا ارادہ رکھتاہے۔''
(فردوس الاخبار(الدیلمی)باب السین ، ذکر الفصول من ادوات۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۳۳۸۹،ج۱،ص۴۵۳)