Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
166 - 857
اور لوگوں کی اقتداء کی وجہ سے ہوگا کیونکہ عبادت و طاعت میں جس کی پیروی کی جاتی ہے اسے ان پیروی کرنے والوں کاثواب بھی ملتا ہے اوران کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوتی لہٰذا اس خیال سے خوشی حاصل ہونا بالکل درست ہے کیونکہ نفع کے آثار کا ظہور لذت بخشتا ہے اور خوشی کا سبب بنتا ہے۔ 

(۴)۔۔۔۔۔۔اسی طرح کبھی بندہ اس وجہ سے خوش ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل نے اسے ایسے عمل کی توفیق دی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے اس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ بعض گنہگار مسلمان ایسے بھی ہوتے ہیں جو عبادت گزار لوگوں کو دیکھ کرا ن کا مذاق اڑاتے اورانہیں ایذا دیتے ہیں، اس صورت میں اِخلاص کی علامت یہ ہے کہ جس طرح اسے اپنی تعریف پر خوشی حاصل ہوتی ہے اسی طرح دوسروں کی تعریف بھی اس کے لئے باعثِ مسرت ہو۔ 

    قابلِ مذمت خوشی یہ ہے کہ آدمی لوگوں کے نزدیک اپنے مقام ومرتبہ پر خوش ہو اور یہ خواہش کرے :''وہ اس کی تعریف وتعظیم کریں، اس کی حاجتیں پوری کریں، آمدورفت میں اسے اپنے آگے کریں حالانکہ یہ ایک ناپسندیدہ خیال ہے۔ 

    گذشتہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ عمل چھپانے کا مقصد اخلاص حاصل کرنا اور ریا سے نجات پانا ہے جبکہ عبادت ظاہر کرنے کا فائدہ یہ ہو کہ لوگ اس کی پیروی کریں اوران میں نیکی کی رغبت پیدا ہو مگر اس میں ریاکاری کی آفت ہے۔

    اللہ عزوجل نے ان دونوں قسموں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :
اِنۡ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا ہِیَ ۚ وَ اِن تُخْفُوۡہَا وَتُؤْتُوۡہَا الْفُقَرَآءَ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپاکرفقیروں کو دویہ تمہارے لیے سب سے بہتر ہے۔ (پ3، البقرۃ :271)

    مگر اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمانِ عالیشان میں عمل چھپانے کی تعریف فرمائی ہے کیونکہ اس میں ان عظیم آفات سے تحفظ پایا جاتا ہے جن سے بہت کم لوگ بچ پاتے ہیں اسی طرح بعض اوقات ایسے اعمال کے اظہار کی بھی تعریف کی جاتی ہے جن کو چھپانا دشوار ہوتا ہے جیسے جہاد،حج، جمعہ اور جماعت وغیرہ ایسے اُمور کی ادائیگی میں جلدی اور رغبت ظاہر کرنا جائز ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس میں ریا کا شائبہ نہ ہو۔ 

    الغرض جب عمل ان تمام چیزوں سے پاک ہو اور اسے ظاہر کرنے میں کسی کی ایذا رسانی بھی نہ ہو تواب اگر اس اظہار میں لوگوں کو اس عمل پر ابھارنے کی نیت ہو تا کہ وہ اس کی اقتدا اور پیروی کريں بشرطیکہ اس کا شمار ان علماء یا نیک لوگوں میں ہوتا ہو کہ جن کی پیروی کرنے میں تمام لوگ جلدی کرتے ہیں، لہٰذا ایسی صورت میں عمل کو ظاہر کرنا افضل ہے کیونکہ اس کی ایک وجہ تو یہ
Flag Counter