Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
155 - 857
تنبیہ2:
    حاملینِ شرع جب ریاکاری کا لفظ مطلق استعمال کرتے ہیں تو اس سے مرا د وہی مذموم صفت ہوتی ہے جس کی تعریف پیچھے بیان ہو چکی ہے۔پھر اگر ریاکاری کا مقصود دکھاوے کے علا وہ کچھ نہ ہو تو ریا کی عبادت باطل ہو جاتی ہے، کاش ! اسے اس کے علاوہ کوئی برائی حاصل نہ ہوتی مگر اس پر بڑا  گناہ اوربری مذمت بھی لازم ہو جاتی ہے جیسا کہ اس کی تفصیل سابقہ آیات واحادیثِ مبارکہ سے واضح ہے۔

    اس کے حرام، کبیرہ گناہ اورلعنت کے مقتضی شرک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اللہ عزوجل کے ساتھ استہزاء پایا جاتا ہے جیسا کہ اس کی طرف احادیثِ مبارکہ میں اشارہ ہو چکا ہے۔ اسی لئے حضرت سیدناقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ''جب بندہ ریاکاری کا مرتکب ہوتا ہے تو اللہ عزوجل ملائکہ سے ارشاد فرماتا ہے :''اس کی طرف دیکھو کہ کیسے میرا مذاق اڑا رہاہے۔'' یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں کھڑے ہونے والے خادموں میں سے اگر کوئی خادم صرف با دشاہ کی کسی لونڈی یا کم سن بے ریش غلام کواپنی جانب مائل کرنے کے لئے کھڑا ہو تو ہرعقل مند شخص کے نزدیک یہ اس بادشاہ کا مذاق اڑانا ہی کہلائے گا، کیونکہ وہ شخص اس وہم کے باوجود کہ بادشاہ کا انتہائی مقرب ہو گا،اپنے اس فعل سے قرب کا قصد نہیں کرسکتا، تو اب ایسی کونسی حقارت اور استہزاء رہ گیا ہے جو تمہارا اپنے رب عزوجل کی عبادت میں اپنے جیسے اس بندے کا قصد کرنے سے زیادہ ہو گا جو خود کو کسی قسم کا فائدہ پہنچانے سے عاجز ہے چہ جائیکہ وہ تمہیں فائدہ دے گا لہٰذا اس کے باوجود تمہارا یہ قصد ظاہر کرتا ہے کہ تم یہ اعتقاد رکھتے ہو کہ وہ عاجز بندہ تمہاری اغراض پوری کرنے میں اللہ عزوجل سے زیادہ قدرت رکھتا ہے، اس لئے تم نے ایک کمزور اور عاجز بندے کو اپنے قوی وقادر مولاعزو جل سے بلند کر دیا، انہی وجوہات کی بناء پر ریاکاری کو ہلاکت خیز کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیاہے اور اسی لئے رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اسے ''شرک اصغر'' قرار دیا، نیز ریاکاری میں مخلوق کے لئے یہ شبہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ انسان کو اس وہم میں مبتلا کردیتی ہے کہ وہ اللہ عزوجل کا مطیع اور مخلص بندہ ہے حالا نکہ وہ ایسا نہیں ہوتا، ایسے شبہے کوتلبیس کہتے ہیں اورتلبیس بھی حرام ہے، مثلاًیہ کسی شخص کی طرف سے قرض اداکرے تا کہ لوگوں میں یہ تأثر قائم ہو جائے کہ یہ بے لوث آدمی ہے اور لوگ اس کی سخاوت کا اعتقاد رکھنے لگیں، ایسی سو چ  گناہ ہے کیونکہ یہ تلبیس اور مکرو فریب کے ذریعے لوگوں کے دل اپنی جانب مائل کرنے کا سبب ہے۔
وسوسہ:
اگرآپ یہ کہیں کہ''جب ریاکاری کا شرکِ اصغر ہونا ثابت ہو گیا تو اسے شرکِ اکبر سے جدا کیوں کیا گیا؟''
جواب :
یہ بات ایک مثال سے واضح ہو گی وہ یہ کہ :''اگر کسی نمازی کو لوگ نیک اور صالح کہنے لگتے ہیں تو اس کی ریاکاری
Flag Counter