Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
143 - 857
(13)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشادفرماتے ہيں کہ اللہ عزوجل کا فرمانِ عبرت نشان ہے :''جو میرے ساتھ کسی کو شریک کریگا میں اسے (عذاب کا) شدید حصہ دوں گا، جو کسی کو میرا شریک ٹھہرائے گا اس کا قلیل وکثیر عمل اس کے اسی شریک کے لئے ہے جسے اس نے میرا شریک ٹھہرایا اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل،مسند الشامیین، الحدیث: ۱۷۱۴۰،ج۶،ص۸۲،بدون''حشوہ'')
(14)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشادفرماتے ہيں کہ اللہ عزوجل کا فرمانِ ہدايت نشان ہے: ''میں شریک سے بے نیاز ہوں جس نے کسی عمل میں کسی کو میرے ساتھ شریک کیا میں اسے اور اس کے شرک کو چھوڑ دوں گا۔'' یعنی ڈھیل دوں گا اور جب قیامت کادن آئے گا تو ایک مُہربند صحیفہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں نصب کیاجائے گا اللہ عزوجل اپنے ملائکہ سے ارشاد فرمائے گا :''اِنہیں قبول کر لو اور اُنہیں چھوڑ دو۔'' فرشتے عرض کریں گے :''یارب عزوجل! تیری عزت کی قسم! ہم ان میں خیر کے علاوہ کچھ نہیں پاتے۔'' تو اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا :''تم درست کہتے ہومگر یہ میرے غیر کے لئے ہیں اور آج میں صرف وہی اعمال قبول کروں گا جو میری رضا کے لئے کئے گئے تھے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الزھد،باب تحریم الریاء ، الحدیث:۷۴۷۵،ص۱۱۹۵)

(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،حرف الراء، باب الریاء،الحدیث:۷۴۷۲،ج۳،ص۱۸۹)
(15)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :جب قیامت کا دن آئے گا توکچھ مہربند صحیفوں کو لایاجائے گا اور اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا:''اِنہیں قبول کر لو اور اُنہیں رد کر دو۔''ملائکہ عرض کریں گے :''یارب عزوجل! تیری عزت کی قسم! ہم نے وہی لکھا ہے جو اس نے عمل کیا تھا۔'' تو اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا :''اس کا عمل میری رضا کے لئے نہیں تھا اور آج میں وہی اعمال قبول کروں گا جو میری رضا کے لئے کئے گئے تھے۔''
 (جامع الاحادیث،الحدیث:۲۴۶۵،ج۱،ص۳۵۹)
(16)۔۔۔ ۔۔۔سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :قیامت کے دن کچھ مہر بند صحیفوں کو لاکر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں نصب کیا جائے گا تو اللہ عزوجل فرشتوں سے ارشاد فرمائے گا :''یہ چھوڑ دو اور یہ قبول کر لو۔'' ملائکہ عرض کریں گے :''یا رب عزوجل! تیری عزت کی قسم! ہم تو اس میں خیر ہی دیکھتے ہیں۔''تو اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا اور وہی زیادہ جانتا ہے :''یہ میرے غیر کے لئے تھے آج میں وہی عمل قبول کروں گا جو میری رضا کے لئے کئے گئے تھے۔''
(سنن دارقطنی، باب النیۃ ، الحدیث: ۱۲۹،ج۱،ص۷۳)
(17)۔۔۔۔۔۔حضرت ا بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مروی ہے کہ ملائکہ اللہ عزوجل کے بندوں میں سے کسی بندے کے عمل کو زیادہ سمجھتے ہوئے لے جا رہے ہوں گے یہاں تک کہ اللہ عزوجل اپنی سلطنت میں جہاں چاہے گا وہ وہاں پہنچ جائيں گے، تو اللہ عزوجل
Flag Counter