Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
140 - 857
جزا دیتے وقت ارشاد فرمائے گا کہ ان لوگوں کے پاس جاؤ جن کے لئے دنیا میں تم دکھاوا کرتے تھے اور دیکھو کہ کیا تم ان کے پاس کوئی جزا پاتے ہو؟''
   (المسندللامام احمد بن حنبل،حدیث محمود بن لبید،الحدیث:۲۳۶۹۲،ج۹،ص۱۶۰)
(2)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے پسندیدہ بندے وہ گمنام اور پرہیزگار سخی ہیں (یعنی جو اپنی عبادات چھپانے میں انتہائی مبالغہ کرتے ہیں اور اپنی ان عبادات کو ہر قسم کی فانی اغراض اور گندے اخلاق سے بچاتے ہیں ) جوغائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے اور اگر حاضر ہوں تو پہچانے نہ جائیں وہ ہدایت کے امام اورتاریکیوں کے چراغ ہیں۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۵۳،ج۲۰،ص۳۷،بدون ''الاسخیاء''،''الدجی'' بدلہ'' العلم'')
(3)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مخفی شہوت اور ریاکاری شرک ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،حرف الراء ،باب الریاء،الحدیث:۷۴۸۳،ج۳،ص۱۹۰)
(4)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مجھے اپنی اُمت پر سب سے زیادہ

اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنے کا خوف ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ وہ سورج، چاند یابتوں کی پوجا کرنے لگیں گے بلکہ غیر اللہ کے لئے اعمال کریں گے اور مخفی شہوت رکھیں گے۔''
 (سنن ابن ماجہ ، ابواب الزھد، باب الریاء والسمعۃ ، الحدیث:۴۲۰۵،ص۲۷۳۲)
(5)۔۔۔۔۔۔ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌلِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''میری اُمت کا شرک چیونٹی کے چکنی چٹان پر چلنے سے بھی زیادہ مخفی ہو گا۔''
 (مجمع الزوائد،کتاب الزھد،باب الریاء وخفائہٖ ،الحدیث:۱۷۶۶۸،ج۱۰،ص۳۸۴)
(6)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''شرک خفی یہ ہے کہ آدمی کسی آدمی کے مرتبہ کی خاطر عمل کرے۔'' (6)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''شرک خفی یہ ہے کہ آدمی کسی آدمی کے مرتبہ کی خاطر عمل کرے۔''
(المستدرک،کتاب الرقاق، باب من تشاعبت بہ الھموم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۰۰۶، ج۵، ص۴۶۸)
(7)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''میری اُمت کا شرک اندھیری رات میں چیونٹی کے چکنی چٹان پر رینگنے سے بھی زیادہ مخفی ہو گا اور اس کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ تم ظلم کی کسی بات کو پسند کرو یا عدل وانصاف کی کسی بات سے نفرت کرو اور دین تو اللہ عزوجل کے لئے محبت کرنے اور اللہ عزوجل کے لئے نفرت کرنے ہی کانام ہے۔ اللہ عزوجل کافرمانِ عالیشان ہے :
قُلْ اِنۡ کُنۡتُمْ تُحِبُّوۡنَ اللہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ
ترجمۂ کنز الایمان: اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہو جاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا۔(پ3،اٰل عمران:31)
(حلیۃ الاولیاء، الحدیث:۱۳۸۳۱،ج۹،ص۲۶۴،بدون''فی امتی '')
(8)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب قیامت کا دن
Flag Counter