Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
113 - 857
٭۔۔۔۔۔۔یا کہے :''تو نے میرا بیٹا لے لیا تو اب باقی کیابچا تُو نے ایسا کیوں کیا؟'' 

٭۔۔۔۔۔۔کسی شخص سے کہا گیا: ''اے کافر!'' اس نے اپنے کافر ہونے کی نیت سے ''جی'' کہا تو کافر ہے اور اگر صرف جواب کی نیت سے کہا تو کافرنہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔درہم ملنے کی امید پر پہلے کفر کی تمنا کی پھر اسلام کی۔ 

٭۔۔۔۔۔۔کسی ایسی چیز کے حلال ہونے کی تمنا کرنا جو کسی زمانہ میں بھی حلال نہ تھی جیسے قتل ، زنا ، ظلم وغیرہ۔ 

٭۔۔۔۔۔۔اللہ عزوجل کی طرف بعض اشیاء کو حرام فرمانے کی وجہ سے ظلم کی نسبت کرنا۔ 

٭۔۔۔۔۔۔اگر کسی شخص نے کُفَّار کے دین کی طرف مائل ہو کر ان کا لباس پہنا تو وہ کافر ہوگیا۔ 

٭۔۔۔۔۔۔کسی نے کہا: ''یہودی مسلمانوں سے اچھے ہیں۔'' تو وہ کافر ہے اور اگر نصاریٰ کو مجوسیوں سے اچھا کہا تو کافر نہیں لیکن اگر حقیقت کے اعتبار سے کہا تو کافر ہے۔ 

٭۔۔۔۔۔۔کسی نے چھینکنے والے عمر رسیدہ شخص سے کہا ''یَرْحَمُکَ اللہُ'' تو کسی نے اس سے کہا: ''ایسا مت کہو۔''ا گر ارادہ یہ تھا کہ یہ رحمت سے بے نیاز ہے تو یہ کفرہے۔ 

٭۔۔۔۔۔۔غلام نے کہا: ''میں نماز نہیں پڑھوں گا کیونکہ ثواب تو میرے آقا کو ملے گا۔'' اس کے کفرہونے میں اختلاف ہے کیونکہ ایسی باتوں کی قباحت سے اکثر غلام جاہل ہوتے ہیں لہٰذا یہ کلام غلاموں کے بارے میں نہیں بلکہ حکم شرعی جاننے والے لوگو ں سے متعلق ہے، لہٰذامسئلہ جاننے کی صورت میں اس کے کفریہ جملہ ہونے میں کوئی اختلاف نہیں۔ 

٭۔۔۔۔۔۔کسی سے پوچھا گیا: ''ایمان کیا ہے؟'' اس نے استخفافاً کہا :''میں نہیں جانتا۔'' 

٭۔۔۔۔۔۔کسی نے اپنی بیوی سے کہا: ''تو مجھے اللہ عزوجل او راس کے رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے زیادہ محبوب ہے۔'' تو اگر محبتِ تعظیمی کا ارادہ تھا تو کافر ہے اور اگر میلانِ قلبی مراد تھا تو کفر نہیں ۔ جیسا کہ بخاری شریف کی شروحات میں مذکور ہے۔ 

٭۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابی ہونے کا منکر اور حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر تہمت لگانے والا بھی کافر ہے کیونکہ یہ قرآن کریم کو جھٹلانے والا ہے البتہ دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان کے صحابی ہونے کا انکار کرنا کفر نہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔کسی نے کہا :''میں ہی اپنے افعال کا خالق ہوں۔'' اور وہ معنی مراد نہ لیا جو معتزلہ لیتے ہیں تو ایسا کہنے والا کافر ہے ۔ 

٭۔۔۔۔۔۔کسی نے کہا: ''میں اللہ ہوں۔'' اگرچہ مِزاح میں کہا کہنے والا کافر ہو گیا۔ 

٭۔۔۔۔۔۔اللہ عزوجل کے فرائض کا انکار کرتے ہوئے کہا:''میں اللہ عزوجل کے حق کو نہیں جانتا۔'' تو ایسا کہنے والا کافر ہے۔