قرآن پاک، علمِ شرعی یا اللہ عزوجل کانام بلکہ کسی نبی یا فرشتے کا نام بھی لکھا ہوا ہو۔
بعض علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :''ان اشیاء کو ایسی گندگی میں ڈالنا بھی کفر ہے جو پاک ہوجیسا کہ مَنِیْ(جوکہ شوافع کے نزدیک پاک ہے)، رینٹھ یا تھوک میں ڈال دینا یا ان ناموں یا مسجد کوگندگی سے آلودہ کرنا بھی اسی طرح ہے اگرچہ وہ نجاست اتنی قلیل ہی کیوں نہ ہوجس کی شریعت مطہرہ میں معافی ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ جس نبی کی نبوت پر اجماع ہے اس کی نبوت میں شک کرنا بھی کفر ہے، اس لئے چونکہ حضرت سیدنا خضر علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت سیدنا خالد بن سنان علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نبوت میں اختلا ف ہے لہٰذا ان کی نبوت کا انکار کفر نہیں،
٭۔۔۔۔۔۔ جس کتاب کے منزل من اللہ تعالیٰ ہونے پر اجماع ہے جیسے تورات یا انجیل، حضرت سیدنا داؤد علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زبور یاحضرت سیدنا ابراہیم علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحیفے یا جس آیت کے قرآن ہونے پراجماع ہے جیسے معو ّذتین(یعنی سورۃ فلق اور سورۃ ناس)، لہٰذا ان میں سے کسی کے کلامِ الٰہی عزوجل ہونے میں شک کرنا بھی کفر ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ ہر اس شخص کی تکفیر میں شک کرنا بھی کفر ہے جس کی بات سے ساری اُمت کے گمراہ ہونے کا تأثرملتا ہو۔
٭۔۔۔۔۔۔نیز صحابہ کرام علیہم الرضوان کو کافر کہنے والے کے کفر میں شک کرنابھی کفر ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ مکہ مکرمہ ، خانہ کعبہ یا مسجد حرام کے وجود میں شک کرنے والا بھی کافر ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ حج کے طریقہ یااس کی معروف صورت نیز نماز اور روزے کی کیفیت وہیئت میں شک کرنے والا بھی کافر ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ایسے حکمِ شرعی میں شک کرنا بھی کفر ہے جس کے ضروریاتِ دین ميں سے ہونے پر اجماع ہو اوروہ مشہور ہو جیسے ٹیکس کی حرمت (اس کی تفصیل کبیرہ نمبر۱۳۱میں دیکھئے)یا سنتوں کی مشروعیت جيسے عید کی نماز وغیرہ میں شک کرنا۔
٭۔۔۔۔۔۔ کسی ایسی حرام چیز کو حلا ل سمجھنے والے کے کفر میں شک کرنا بھی کفر ہے جس کی حرمت کا ضروریاتِ دین سے ہونا مجمع علیہ اور مشہور ہو، جیسے وضوکے بغیر نماز پڑھنا، البتہ اگر کوئی شخص نجاست و پلیدگی کے ساتھ نماز پڑھے تو اس کے کفر میں اختلاف ہے ۔
٭۔۔۔۔۔۔کسی مسلمان یا ذمی کافر کو بلاعذر شرعی جائز سمجھتے ہوئے ایذاء دینا بھی کفر ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔ کسی حلا ل کو حرام سمجھنے والے کے کفر میں شک کرنابھی کفر ہے جیسے خرید وفروخت یا نکاح کو حرام کہنا۔
٭۔۔۔۔۔۔ اللہ کے محبوب، دانائے غیوب ،منزہ عن العیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے بارے میں یہ کہنے والے کے کفر میں شک کرنا بھی کفر ہے کہ معا ذاللہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کارنگ مبارک سیاہ تھا یا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا وصال داڑھی نکلنے سے پہلے ہی ہو گیا تھا یا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم معاذا للہ قرشی، عربی یا انسان نہیں تھے، کیونکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ