Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
103 - 857
والے سات گناہوں سے اجتناب کرو۔'' پھر ان گناہوں میں اللہ عزوجل کے لئے شریک ٹھہرانے کو بھی ذکر فرمایا۔
(صحیح البخاری ، کتاب الوصایا ، با ب قول اللہ تعالیٰ (ان الذین یاکلون اموال۔۔۔۔۔۔الخ)الحدیث:۲۷۶۶،ص۲۲۳)
(3)۔۔۔۔۔۔ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور کسی جان کو قتل کرنا کبیرہ گناہ ہیں۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمروبن العاص،الحدیث:۶۹۰۱،ج۲،ص۶۴۴)
(4)۔۔۔۔۔۔ سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کا شریک ٹھہرانا، کسی جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا کبیرہ گناہ ہیں۔ ''پھر ارشاد فرمایا :''کیامیں تمہیں اکبر الکبائر یعنی سب سے بڑے کبیرہ گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ جھوٹ بولنا ہے۔''
 (صحیح البخاری ، کتاب اللباس، باب عقوق الوالدین من الکبائر،الحدیث:۵۸۷۷، ص۵۰۶)
    جھوٹ کا سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہونا ان گناہوں کے اعتبار سے ہے جن کے بارے میں جھوٹ سے سنگین ہونے کی تصریح نہیں آئی جبکہ شرک ، قتل اور زنایقینا جھوٹ سے بڑے گناہ ہیں۔ 

(5)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کبیرہ گناہ نو ہیں اور ان میں سب سے بڑا گناہ اللہ عزوجل کا شریک ٹھہرانا ہے ۔ ''
  (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۱،ج۱۷،ص۴۸)
(6)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''سات کبیرہ گنا ہوں سے اجتناب کرو۔ ان میں سے اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا بھی ہے ۔ ''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۵۶۳۶، ج۶،ص۱۰۳)
(7)۔۔۔۔۔۔ رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، ضرورت سے زیادہ پانی کو روک لینا اور نرسانڈ کو جفتی سے روکنا سب سے بڑے کبیرہ گناہ ہیں۔''
(البحرالزّخاربمسند البزّار،مسند بریدہ بن حصیب، الحدیث:۴۴۳۷،ج۱۰،ص۳۱۴)
(8)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کیامیں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں خبر نہ دوں؟ وہ اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا ہیں۔''
(المسند احمد بن حنبل،مسندالبصریین،الحدیث:۲۰۴۰۷،ج۷،ص۳۰۶)
(9)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کبیرہ گناہ سات ہیں ان میں سے ایک اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا ہے۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۲،ج۱۷،ص۴۸)
    ان گناہوں میں ہجرت کے بعد دیہاتی ہوجانے کا بھی ذکر فرمایا، اس کابیان عنقریب آئے گا۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
Flag Counter