Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
94 - 103
اور''درمختار'' میں ہے۔ 

سوال نمبر ۱۳۱:''شرح عقائد'' کے ''حاشیہ جلال'' میں عبارت ذیل درج ہے یانہیں ؟
قولہٗ خلف کل بروفاجر إشار ۃ إلٰی أنھما سواء في الإمامۃ
یعنی ''یہ جو فرمایاہے کہ نیک وبدکے پیچھے،اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ نیک وبددونوں امام ہونے میں مساوی ہیں۔

جواب :''شرح عقائد'' میری دیکھی ہوئی ہے اور'' شرح عقائد نسفی'' کے ساتھ ستر/۷۰ شروح وحواشی میں نے دیکھے اوران میں کوئی ''حاشیہ جلال'' نہیں(۱) ہاں ہندی چھاپے میں زید وعمر، کتاب پر حاشیہ چڑھادیتے ہیں، اُن میں کوئی ہوتو مجھے معلوم نہیں،نہ وہ قابل التفات، نہ عالَم میں کوئی عالمِ اس کاقائل کہ امامت کیلئے نیک و بدسب برابر ہیں ۔ہاں! فرض اتر جانے میں کہوتو ایک بات ہے جبکہ بدی حد کفر تک نہ ہو ۔

سوال نمبر ۱۳۲:عبارت ذیل'' صحیح بخاری'' میں درج ہے یانہیں ؟
    قال الحسن: صل (خلفہ) وعلیہ بدعتہ(۲)
یعنی'' حضرت حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا: کہ تو مبتدع کے پیچھے نماز پڑ ھ لے اور مبتدع کی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔کتب عقائد میں سے کسی کتاب پر بھی حاشیہ جلال نہیں البتہ منطق کے موضوع پر ایک نہایت اہم حاشیہ ملا جلال،کے نام سے بازار میں عام دستیاب ہے۔    

۲۔صحیح البخاري،کتاب الأذان،باب إمامۃ المفتون المبتدع،ج۱،ص۲۵۰،رقم الحدیث:۶۹۵،دار الکتب العلمیۃ، بیروت،لبنان
Flag Counter