Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
92 - 103
یسقط المجازي۔
یعنی ''جب تک حقیقی معنٰی پر عمل ہوسکتا ہے مجازی معنٰی ساقط الاعتبار ہیں''۔ 

جواب :یہ مسئلہ تمام کتب اصول میں اسی تفصیل کے ساتھ ہے جومیں نے بیان کی اور ''نورالا نوار'' میں بھی اسی تفصیل سے ہوگا ۔

سوال نمبر ۱۲۷:اﷲتعالیٰ فرماتا ہے
 (وَارْکَعُوۡا مَعَ الرَّاکِعِیۡنَ)(1)
یعنی ''رکوع کرنے والوں کےساتھ رکوع کرو''۔ یعنی'' نماز پڑھو نماز پڑھنے والوں کے ساتھ'' ۔ یہ امر ہے یانہیں، اور اس آیت میں نیک وبد کی قید ہے یا نہیں ؟ 

جواب :یہ امر بھی وجوب کے واسطے نہیں ہے اور ''راکعین'' سے مراد صحابہ ہیں

رضی اﷲتعالیٰ عنہم۔دیکھو'' تفسیر جلالین''(۲) وغیرہ،اور صحابہ سب کے سب نیک تھے اور آیت سے جماعت کے ثبوت میں کلام ہے ۔دیکھو ''معالم''(۳) وغیرہ ۔

سوال نمبر ۱۲۸:اﷲورسول اﷲجل جلالہ وصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے کلام میں بھی ایسی بات کا امرہوتا ہے یا نہیں جومکروہ یاحرام ہو،اگر ہوتا ہے تو اس کی کوئی مثال بیان فرمائیے،مگر جومثال بیان فرمائیے وہ ایسی مثال ہو جوواقعی امر ہو،نہ صرف صورتِ امر ؟

جواب :جوبات اصل میں حرام یامکروہ ہواور بحال ضرورت اس کی اجازت فرمائی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔پ۱، البقرۃ: ۴۳         

۲۔ تفسیر جلالین ، پ۱،البقرۃ:۴۳، ص۹،قدیمی کتب خانہ ،آرام باغ، کراچی

۳۔تفسیر البغوي المسمّی ''معالم التنزیل''،پ۱،البقرۃ :۴۳، ج۱، ص۳۷،دار الکتب العلمیّۃ،بیروت،لبنان
Flag Counter