Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
91 - 103
سمجھے جاتے ہیں ۔

سوال نمبر ۱۲۳:''نورالانوار'' کو آپ جانتے ہیں یانہیں؟ یہ کتاب آپ کی ہے یانہیں؟

جواب : ہاں !ہے۔ بدستور نمبر ۲۵۔

سوال نمبر ۱۲۴:''نور الانوار'' میں عبارت ذیل درج ہے یا نہیں ؟
عندنا الوجوب حقیقۃ الأمرلا یکون إلّا للوجوب۔
یعنی ''ہمارے یہاں معنٰی حنفی مذہب میں وجوب ہی امرکے حقیقی معنٰی ہیں اور امر،وجوب ہی کے لئے ہوتا ہے''۔

جواب :نیچے کی کتابیں دیکھنے کامُظہر کوکم اتفاق ہوتاہے ،یہ عبارت اس میں ہونہ ہو مگرمسئلہ وہ ہے جومیں نے ابھی بیا ن کیا ۔ 

سوال نمبر ۱۲۵:لفظ کے جو حقیقی معنٰی ہوں اُس حقیقی معنٰی کو چھوڑکر اس کے مجازی معنٰی(۱) لینا کس حالت میں جائزہے اور کس حالت میں نہیں ؟

جواب :جب حقیقت متعذر(۲)یامہجور(۳) ہوتو بالاتفاق، اور مغلوب ہو تو صاحبین کے نزدیک معنٰی مجازی لئے جائیں گے، ورنہ نہیں ۔

سوال نمبر ۱۲۶:''نور الانوار'' جس کا بیان نمبر ۱۲۳میں ہوچکا ہے، اس کتاب میں عبارت ذیل درج ہے یا نہیں ؟
مادام أمکن العمل بالمعنٰی الحقیقي
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔جس لفظ کے لئے معنٰی وضع کیا جائے اگر اسی لفظ کے لئے استعمال ہورہا ہے تو اسے '' حقیقی معنٰی'' کہتے ہیں اور اگر اس سے ہٹ کر کسی دوسرے لفظ کے لئے استعمال ہو تو اسے ''مجازی معنی'' مراد لینا کہیں گے ۔         

۲۔مشکل             ۳۔چھوڑی جاچکی ہویا ترک کردی گئی ہو
Flag Counter