Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
9 - 103
سوال نمبر ۶:اس سے پہلے سنّیوں میں ہندوستان کے تمام مسلمان کس مذہب پر تھے اور سلاطین کس مذہب پر تھے ؟

جواب :تمام مسلمان رعایا و سلاطین سب مقلّد، سنّی حنفی تھے۔ اسی لئے گورنمنٹ نے حنفی مذہب کواس ملک کے سنّی مسلمانوں کا مذہب مان کر اسی مذہب کی کتابیں ''ھدایہ، قاضی خاں، عالمگیری، درمختار '' انگریزی میں ترجمہ کرائیں اور انہیں کتابوں پر مقدمات فیصل ہوتے ہیں ۔ غیر مقلّد کی کوئی کتاب نہ ترجمہ ہوئی اور نہ اس پر فیصلہ ہوا۔

سوال نمبر ۷: سلطنت کی حالتِ قوت میں یہ فرقہ غیر مقلّدین پیدا ہوا یا کب اور نکل کر اپنا نام کیا رکھا ؟

جواب :یہ فر قہ، ضعف سلطنت میں پیدا ہوا۔ اپنا نام موحدومحمدی وعامل بالحدیث رکھا اور اہلسنّت نے عرب و عجم میں ان کا نام وہابی اور غیر مقلّد(۱) اور لامذہب رکھاانھوں نے اہلسنّت ہونے کادعوٰی کیا ۔مگر عرب و عجم کے اہلسنّت نے ان کو ''اہل ِ بدعت ''جانا ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔جو کسی کے پیرو کار نہ ہوں ۔مقلد کا معنی پٹہ ڈالنے یا اطاعت کرنے کے ہیں۔آئمہ اربعہ یعنی امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ،امام شافعی رضی اللہ عنہ،امام مالک رضی اللہ عنہ اور امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کی فقہ پر عمل کرنے والوں کو بالترتیب حنفی،شافعی ،مالکی،حنبلی مقلّدکہتے ہیں ۔ اجماع امّت کی رو سے جو شخص ان چاروں آئمہ میں سے کسی ایک کابھی مقلّدنہیں وہ گمراہ وبددین ہے ۔

تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃکی تحریر ''الفضل الموھبی ''،المعروف رد غیر مقلدین۔
Flag Counter