Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
10 - 103
سوال نمبر ۸ :ا س فرقہ کے ظاہر ہونے پر ہندوستان کے علمائے اہلسنّت نے اس کی تردید کی یا نہیں اور علمائے حرمین شریفین سے فتاوٰی اس مذہب کے بطلان پر آئے یا نہیں ؟

جواب : ہاں ۔

سوال نمبر ۹:اس فرقہ جدیدہ کا فتنہ، ہندوستان میں دفعتًا پھیلا یا آہستہ آہستہ اور ہر جگہ اور ہر مقام میں اس کی کثرت ہوئی یاکیا ؟

جواب :اس کافتنہ بتدریج پھیلا ۔ بہت جگہ ابھی تک ان کانام و نشان نہیں اور بعض جگہ چند سال سے گنتی کے لوگ اس مذہب کے ہوئے ہیں ۔ 

سوال نمبر ۱۰ :غیر مقلّدین، اہلسنّت میں داخل ہیں یامبتدع (۱)ہیں اور مبتدع ہیں تو کس دلیل سے ؟

جواب :غیر مقلّدین مبتدع، گمراہ ہیں ۔ علمائے عرب و عجم کا اس پر اتفاق ہے ۔ دیکھو عرب شریف کافتوٰی، ''فتاوی الحرمین '' (۲)جس پر علمائے مکہ و مدینہ کی مُہریں ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔دین میں نئی بات نکالنے والا ،بدعت کرنے والا ۲۔اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ''اکابرین دیوبند'' رشیداحمد گنگوہی ، قاسم نانوتوی،خلیل احمد انبیٹھوی اور اشرف علی تھانوی علیہم ماعلیہم کو ان کی کفریہ عبارات پر مطلع فرمایااور ان سے توبہ نامہ شائع کرنے کا مطالبہ فرمایالیکن انھوں نے توبہ کرنے کے بجائے حسبِ سابق ان کفریہ عبارات پر مشتمل کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا،اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ نے ہر علمی میدان میں ان کفریہ عبارات کو چیلنج کیا اور مقابلے کی دعوت دی لیکن ''اکابرینِ دیوبند'' کی طرف سے کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوئی۔جن کتابوں میں یہ کفریہ عبارات شائع ہوئیں ان کے نام یہ ہیں (i)تحذیر النّاس

(ii)براہینِ قاطعہ ،(iii)حفظ الایمان ۔یہ کتب آج بھی اسی طرح ان کفریہ عبارات کے ساتھ=
Flag Counter