اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
کے باعث ہوتو اصل فعل پر ثواب اور اس عارضی کے سبب استحقاق عذاب وعقاب ہوتا ہے،جیسے ریشمی کپڑے پہن کر نماز یا قرآن شریف کی تلاوت ،بدعتی یافاسق کی اقتداء بھی اسی قبیل سے ہے کہ اصل فعل نمازہے نیک اور نفس فعل جماعت ہے نیک،مگریہ عارضی بات کہ امام بدعتی یافاسق ہے،مکروہ وممنوع، تواس عارضی کوضرورمنع کیاجائے گا۔کہ اس کا ثواب وعقاب بھی ہوتا ہے ۔ اگرچہ نفس فعل کا ثواب الگ ہو۔ پھر یہ بھی اس حالت میں ہے کہ فسق وبدعت لزوم کفرتک نہ پہنچتی ہوں، ورنہ نفس فعل ہی باطل ہوجائے گا۔اوراب خالص عذاب رہ جائے گا،جیسے ہمارے مذہب میں غیرمقلّدین کے پیچھے نماز پڑھنا ۔ سوال نمبر ۱۲۱:حدیث ذیل :
صلّوا خلف کل بر و فا جر(۱)
یعنی'' ہرایک نیک وبدکے پیچھے نماز پڑھو''امرہے یا نہیں ؟ جواب : صیغہ ضرورامر کا ہے اورمعنٰی وجوب، یہاں کسی کے نزدیک نہیں کہ فاسق کے پیچھے نماز پڑھنا خواہ مخواہ لازم کوئی نہیں کہتا،حدیث میں لفظ،'' کل'' کا ہے ،جس کے معنٰی یہ ٹھہریں گے تمام نیکوں، بدوں کے پیچھے نماز ادا کرنا ہر شخص پر واجب ہے۔یہ واجب نہ کسی سے ادا ہوا،نہ کبھی کسی سے ادا ہوسکے۔اس کی عمر اسی کے لئے کفایت نہ کرے گی کہ دنیا کہ جتنے بھی نیک وبدہیں کم ازکم ایک ایک بار سب کے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔ سنن الدار قطني،کتاب العیدین،باب:صفۃ من تجوز الصلاۃ معہ والصلاۃ علیہ،ج ۲،ص۷۰،رقم الحدیث:۱۷۵۰،نشر السنۃ،ملتان،باکستان