اقوال سے مغالطہ دے کر یہ چاہتے ہیں کہ اہلسنّت کی مسجدیں چھین لیں ان میں خود امامت کریں اور اہلسنّت بحکم علماء اپنی ان مساجد کو چھوڑ کر، نماز کے لئے اور مسجدیں ڈھونڈتے پھریں ۔ یہ مساجد کو اچھا عام عبادت کے لئے ماناکہ اصل جس کی بنائی ہوئی ہیں انہیں کو وہاں سے نکل جانے کاحکم ہوا، اس قول میں بھی کہ اصل جماعت کا ثواب ملے گا،وہ فاسق و مبتدع مراد ہے جس پر لزوم کفر(۱)نہ ہو،ورنہ نماز باطل محض ہوگی، جیسے غیر مقلّدین کے پیچھے، جیسا کہ اوپر بیان ہوچکا ۔
سوال نمبر ۱۱۸:کتاب ''درمختار'' کو آپ مانتے ہیں یا نہیں ؟ اوریہ آپ کی کتاب ہے یانہیں؟ اورآپ اس پر عمل کرتے ہیں یانہیں ؟
جواب: ہے ۔اور عمل ''مفتیٰ بہ'' پر ہوتا ہے۔
سوال نمبر ۱۱۹:جو مسئلہ سوال نمبر ۱۱۷ میں بیان کیا گیا ہے وہ اس کتاب میں ہے یا نہیں؟
جواب :اسی تفصیل کے ساتھ ہے جومیں نے ذکر کی ۔
سوال نمبر ۱۲۰:مکروہ یاحرام کے قول کوترک کرنے سے تھوڑا بہت ثواب ملتاہے یا نہیں؟
جواب :جو کام اپنی حدذات میں نیک ہو اور حرمت وکراہت، کسی بیرونی عارضی بات