اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
سوال نمبر ۱۱۵:جس شخص نے یہ رائے قائم کی ،اس کی تقلید جائز ہے یا نہیں؟اگر جائز ہے تواس کی تقلید کرنے والے کس نام سے پکارے جاتے ہیں او ر خودوہ شخص کیا تھا، کس کا مقلّد تھا یا مجتہد؟ جواب :اجماع کی تقلید جائز ،بلکہ واجب ہے اس کے پیرواہلسنّت کہلاتے ہیں، اجماع کسی خاص شخص کانام نہیں کہ اسے بتایا جائے کہ کس کا مقلّد تھا یامجتہد ۔ سوال نمبر ۱۱۶: ایسی کوئی آیت یاحدیث صحیح کسی معتبر کتاب ، حدیث کے حوالہ سے آپ بتاسکتے ہیں جس میں یہ مسئلہ ہوکہ غیر مقلّدین کے پیچھے حنفیّوں کی نماز جائز نہیں؟ جواب :اس کی بحث ،حدیث وغیرہ سے، میں لکھ چکا ہوں ۔ سوال نمبر ۱۱۷:آپ مسئلہ ذیل جانتے ہیں یانہیں ؟
من صلّی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ۔
یعنی ''فاسق و مبتدع کے پیچھے بھی نماز پڑھنے سے ثواب جماعت کاملتا ہے ''۔ جواب:ہاں!فقہی کتابوں میں ایسا لکھا ہے اور کراہت سب مانتے ہیں یہاں تک کہ انہیں علماء نے صاف یہ بھی بتادیا ہے کہ جہاں فاسق امام ہو اس مسجد کو چھوڑ کردوسری مسجد میں نمازپڑھےِ یعنی جبکہ اس کے روکنے پر قدرت نہ ہو،جیسے کہ جمعہ میں ہے کہ صحیح مذہب میں جمعہ بھی ایک شہر میں کئی جگہ ہوسکتا ہے تو اس مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں جاسکتا ہے۔ دیکھو ''فتح القدیر و درمختار''(۱) ۔ تو غیر مقلّدین ان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔فتح القدیر،کتاب الصلاۃ،باب الإمامۃ،ج۱،ص۳۰۴،مکتبہ رشیدیہ،سرکی روڈ،کوئٹہ