Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
86 - 103
دوسرے کا حق نہ ہے ۔ دیکھو ''ھدایہ'' باب صفۃ الصلاۃ(۱) اور جہات کعبہ کا یوں حصہ بانٹ ، بیشک ناجائز ہے ۔ پھر'' عزیزی'' میں اس کے بعد یہ بھی ہے کہ اپنی اپنی جہت کو افضل بتاؤگے اور بے شک یہ بھی شرعاً پسند نہیں تو اعتراض ان جاہلوں پر ہے جو تقسیم اور تفضیل کے قائل ہوں، نہ کہ اصل مصلّوں پر۔ 

سوال نمبر ۱۱۱:سب سے پہلے یہ رائے کس نے قائم کی کہ چاروں اماموں کے علاوہ اورکسی کی تقلید جائز نہیں ؟

جواب :''اشباہ''(۲) و تحریر الاصول وغیرہ کتب متعددہ میں اس پر اجماع نقل کیا اور اجماع میں یہ نہیں دیکھاجاتاکہ پہلے یہ رائے کس نے نکالی،کیوں نکالی نہ اس کی ہمیں تحقیق، نہ اس کی ہمیں حاجت۔

سوال نمبر ۱۱۲:جس شخص نے یہ رائے قائم کی، کس بنا پر قائم کی ؟

جواب :جواب ابھی گزارش ہوا ۔

سوا ل نمبر ۱۱۳:اس شخص نے جس بنیاد پر یہ رائے قائم کی، وہ بنیاد صحیح ہے یا نہیں ؟

جواب :ابھی گزرچکا ۔ 

سوا ل نمبر ۱۱۴:یہ رائے چاروں اماموں کے زمانہ میں قائم ہوئی یابعد میں، اگربعد میں قائم ہوئی تو کس قدر بعدمیں ؟ 

جواب:اس کی تاریخ میں نے معلوم نہ کی ،نہ اجماع میں، دریافت تاریخ کی ضرورت ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ الھدایۃ،کتاب االصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ،ج۱،ص۵۱،دار إحیاء التّراث العربي،بیروت            ۲۔ الأشباہ و النّظائر
Flag Counter