Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
85 - 103
مسلمانوں نے بہتر سمجھا اور جمہور اہل ایمان نے مکہ معظمہ ومدینہ منورہ وبیت المقدس اور مصر و شام میں ان پر عمل کیا اور یہ کہ شاذونا در جس نے خلاف کیا، وہ اعتماد کے قابل نہیں(۱) ۔

سوال نمبر ۱۰۹:''تفسیر عزیزی'' کوآپ جانتے ہیں یا نہیں؟ اور یہ اہلسنّت وجماعت کی کتاب ہے یانہیں ؟

جواب :دہلی کے ایک عالم زمانہ حال کے تھے،یہ تفسیر ان کی تصنیف ہے،جسے آدھی چہارم بھی نہ لکھ پائے تھے کہ انتقال ہوگیا، نظرثانی تو دوسرا درجہ ہے اور اصل کلی، مطابق نمبر۲۵۔

سوال نمبر ۱۱۰:''تفسیر عزیزی'' میں عبارت ذیل ہے یانہیں ؟

     وخدائے تعالیٰ نچر نیست از آنچہ درزمانہ آئندہ عمل خواہندکردو ازراہ بدعت یک یک جہت کعبہ تقسیم خود خوانہندکرد ۔

جواب :جہاں تک مجھے خیال ہے یہ عبارت اس طرح نہیں ہے بلکہ ایک اجمالی با ت کرکے لکھی ہے اور اس کی سند کسی سے نہ دی اور خود صاحب عزیزی نے تقریر ولیمہ میں تصریح کی ہے، جوکسی بات کویوں لکھے کہ ظاہر یہ ہے وہ بھی اس میں شک رکھتا ہے، اورخود ہی اس کاقائل نہیں ہے ۔دیکھو ''زبدۃ النصائح ''توجونرا اجمال بتائے وہ کیوں کر اس با ت کا قائل ٹھہرسکتا ہے پھر تقسیم کے یہ معنٰی ہیں کہ ایک حصہ میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب: في تکرار الجماعۃ و الاقتداء بالمخالف،ج۲،ص۴۹،دارالمعرفۃ،بیروت
Flag Counter