Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
84 - 103
متعد د جماعتوں کے سامنے یکے بعد دیگر ے نماز پڑھتے ہیں، یہ فعل ان کا بالاتفاق مکروہ ہے ''۔ 

جواب : سائل نے عبارت میں قطع وبریدکی ہے ۔ شامی توروزانہ میرے مطالعے میں رہتی ہے، شامی نے اسے نقل کرکے اس کا صریح رد کر دیا ہے اور اس کو تمام علماء کے اجماع کے خلاف بتایا ہے (۱)۔ 

سوا ل نمبر ۱۰۸:اور شامی میں عبارت ذیل درج ہے یانہیں ؟
    نقل عن بعض مشائخنا إنکارہ صریحاً حین حضروالموسم ۵۵۱؁ منھم الشریف الغزنوي وذکر أنہ أفتٰی بعض المالکیۃ بعدم جوازذالک علٰی مذھب الفقھاء الأربعۃ ونقل إنکارذالک أیضاً عن جماعۃ من الحنفیۃ و الشافعیۃ والمالکیۃ حضر والموسم ۵۵۱؁
یعنی'' نقل کیا گیا کہ ہمارے بعض مشائخ نے، جن میں شریف غزنوی بھی ہیں، اور بھی ایک جماعت علمائے حنفیہ شافعیہ ومالکیہ نے جب            ۵۵۱؁ ھ موسم حج میں یہ لوگ حاضر ہوئے تھے تو اہل حرمین کے اس فعل کو جس کابیان، نمبر ۱۰۷میں کیا گیا،صریحاً انکار کیا اور بعض علمائے مالکیہ نے تو اس مذکورہ بالافعل کوناجائز ہونے کا چاروں اماموں کے مذہب کے مطابق فتوٰی دیا''۔ 

جواب : یہ اسی عبارت کاتتمہ ہے جس کے بعد شامی نے تمام علماء کے اجماع سے اس کارد کیا۔اور خود اس شامی وعماوی وغیرہ نے ان جماعتوں کی نسبت لکھا کہ تمام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔رد المحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب: في تکرار الجماعۃ و الاقتداء بالمخالف،ج۲،ص۴۹،دارالمعرفۃ،بیروت
Flag Counter