کے علماء نے ان کا قائم کرنا منع فرما یا تھا یانہیں ؟
جواب :کسی سندِ صحیح سے ثابت نہیں کہ یہ مصلّے جس وقت قائم ہونا شروع ہوئے تھے اس وقت کے علماء نے انھیں منع فرما یا، ہاں شاید بعض کا خیال خلاف پر گیا ہوجس پر عمل نہ ہوا ۔
سوال نمبر ۱۰۵:مکہ معظمہ میں چاروں اماموں نے مصلّے قائم کئے تھے یانہیں ؟مع سند بیان فرمائیے ۔
جواب :چاروں مذہب، چاروں اماموں نے صحابہ سے اخذ فرما کر شائع کئے، جو ان مصلّوں کی اصل ہیں اور ان مصلّوں کو نہ منع فرما یا، نہ کوئی خاص حکم دیا، یہی حال مدارس کا ہے ۔
سوال نمبر ۱۰۶:مکہ معظمہ میں چاروں مصلّے قائم کرنے کے بارے میں کوئی آیت یا حدیث ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو بیان فرمائیے ۔
جواب :قرآن و حدیث میں جماعت کاحکم ہے، مسجد الحرام میں مصلّے قائم ہونے کا حکم ہے، کسی خاص گنتی کا ذکر،نہ ممانعت ۔
سوال نمبر ۱۰۷:شامی جس کا بیان، نمبر ۱۷میں ہوچکا ہے ۔اس میں عبارت ذیل ہے یا نہیں؟