سوال نمبر ۱۰۲:آئمہ حدیث، جیسے امام بخاری و امام ترمذی وغیرہمانے اپنی اپنی کتابوں میں ائمہ اربعہ کے علاوہ دوسرے مجتہدین جیسے امام سفیان ثوری رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ اور امام اسحٰق بن راہویہ اور امام عبدا ﷲبن مبارک کے مذاہب کی صحیح صحیح روایتیں بھی مع سندبیان کی ہیں یا نہیں؟
جواب :غلط ہے ۔ صحیح بخاری کا ہرگز یہ طریقہ نہیں کہ ان صاحبوں کے اقوال کی تائید میں صحیح حدیثیں لائے اور جامع ترمذی میں بھی غالباً ان کے اقوال، بے سند مذکور ہیں اور عبداﷲبن مبارک حنفی المذہب ہیں ۔دیکھو'' درمختار''(۱)۔
سوال نمبر ۱۰۳:مکہ معظمہ میں چارمصلّے کس نے قائم کئے اور کب قائم ہوئے اور کیوں قائم کئے مع سندبیان کیجئے ؟
جواب :جس قوم یعنی مسلمان نے، جس غرض یعنی نفع مسلمین کے لئے مدرسہ قائم کئے اور انہیں دینی کام سمجھا، اور غیر مقلّدین بھی برابر ان کی تقلید کررہے ہیں،حالانکہ وہ زمانہ صحابہ و تابعین میں نہ تھے،اوراسی قوم نے اسی غرض کے لئے یہ مصلے قائم کئے جسے صدہابرس گزرے۔دیکھو ''حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ'' علامہ عبدالغنی نابلسی(۲)۔ شروع تاریخ نہ ان مدرسوں کی یاد ہے، نہ ان مصلوں کی ۔
سوال نمبر ۱۰۴:جب مکہ معظمہ میں چاروں مصلے قائم کئے جانے لگے، تو اس وقت