یعنی ''امامت وہ شخص کرے جو سب سے زیادہ قرآن داں ہو، اگر قرآن دانی میں سب برابر ہوں تو امامت وہ شخص کرے جو سب سے زیادہ حدیث داں ہو،اگر حدیث دانی میں سب برابر ہوں تو امامت وہ شخص کرے جو ہجرت میں سب سے پہلے ہو، اگر ہجرت میں سب برابر ہوں تو امامت وہ شخص کرے جو سِن میں سب سے زیادہ ہو''
جواب :یہ حدیث بھی مختلف الفاظ سے آئی ہے اور نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے قول آخیرسے منسوخ ہوچکی ہے ۔ دیکھو فتح القدیر و صحیحین بخاری ومسلم ۔ (۲)
سوال نمبر ۹۸:اس بارے میں کوئی آیت یاحدیث ہے یا نہیں، کہ حق امامت، بانی مسجد یا اولا دبا نی مسجد کوہے،ان کے رہتے ہوئے کسی کوحق نہیں ہے، اگر ہو توبیان