اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
کی ممانعت فرمائی ۔ دیکھو مسلم الثبوت وفصول البدائع وفواتح وغیرہ ۔ سوال نمبر ۹۳:عبارت ذیل قرآن مجید کی آیت ہے یانہیں ؟
(وَاللہُ اَخْرَجَکُمۡ مِّنۡۢ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ شَیْـًٔا ۙ وَّ جَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالۡاَبْصَارَ وَالۡاَفْـِٕدَۃَ ۙ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿۷۸﴾)
یعنی ''اﷲ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے پیدا کیا ، تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تم کو کان دیئے اور آنکھیں دیں اور دل، تاکہ تم شکرگزاری کرتے ر ہو'' جواب : ہے(۱) اور اسے نفی تقلید سے کچھ علاقہ نہیں ۔ سوال نمبر ۹۴:آیت کریمہ
( فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾)(2)
یعنی ''اہل ذکر سے سوال کرو اگر تم نہیں جانتے ہو''میں الفاظ ذیل سے کیا مراد ہے ؟ (i)سوال (ii)الذکر (iii)أھل الذکر بلحاظ سیاق و سباق جواب دیجئے ۔ جواب :سوال: دریافت کرناہے ،الذکر: قرآن ہے،أھل الذکر: ''علمائ'' کہ نہ جاننے کا علاج جاننے والوں ہی سے پوچھ کر ہوسکتا ہے۔ خصوصِ سبب کا اعتبار نہیں، عموم لفظ کا ہے ۔ سوا ل نمبر ۹۵:اس آیت میں نہ جاننے سے، کس چیز کانہ جاننا مراد ہے ؟ جواب :ہر شئے کو،دین میں جس کی حاجت ہو۔ دیکھو!'' مسلم الثبوت'' ۔ سوال نمبر ۹۶:امامت کے بارے میں حدیث شریف میں کیا ترتیب وارد ہوئی ہے ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔پ ۱۴ ،النحل: ۷۸ ۲۔پ۱۷،الانبیاء :۷