Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
71 - 103
جواب:یہ عبارت بھی اسی تتمہ کی ہے جو صرف ایک نسخے میں ہے اور میں اپنی یقینی یاد سے کہتاہوں کہ اس کی نقل میں سائل نے بہت قطع وبرید کی ۔ یہاں یہ بیان ہے کہ مجتہد مطلق استنباط کرلے گا یعنی خود احکام نکالے گااو رمخرج کہ وہ بھی ایک قسم کا مجتہد ہے،مجتہد مطلق کے نکالے ہوئے مسائل میں ترجیح پر نظر کریگا،ان کے سواتمام لوگ صرف تقلید کریں گے،آئمہ نے اسی کی وصیّت کی ہے ۔ اس کے بعد امام ابوحنیفہ کا یہ قول ہے اور اس کے سواامام شافعی، امام مالک ،امام احمد اور شاید امام ابویوسف وغیرہ،ہمارے امام کے بعض شاگردوں کے اقوال بھی اس معنٰی میں نقل کئے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ اقوال،مجتہدکے لئے ہیں نہ کہ عام لوگوں کیلئے۔ جنہیں خود لکھاکہ تمام آئمہ ان کوتقلید کی وصیّت فرماتے رہے اور خصوصاً اس قول میں تولفظ ''افتائ'' موجود ہے اور اس زمانہ میں مفتی کہتے تھے، مجتہد کوہی دیکھو مسلم الثبوت وفتح القدیر و رد المحتار(۱)۔ 

سوا ل نمبر ۸۵:اور ''حجۃ اﷲالبالغہ'' میں امام مالک رحمۃ اﷲعلیہ کاقول ذیل درج ہے یانہیں؟
مامن أحدٍ إلاوما خوذ من کلامہ ومردودٌ علیہ إلا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم(۲)۔
یعنی ''بجز (۳)رسول اﷲ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ ردالمحتار،مقدمۃ،مطلب:في طبقات الفقھاء ، ج۱، ص ۸۳، دارالفکر،بیروت 

۲۔حجۃ اللہ البالغۃ،فصل في عدۃ أمور مشکلۃ من التقلید ألخ،الکلام علی حال النّاس ألخ، ج۱،ص۱۵۷،نور محمد کتب خانہ ،کراچی

۳۔ماسوائے رسولِ کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام
Flag Counter