اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
چین داخل کرتا ہوں ۔ سوال نمبر ۳ :۔ آپ کا مذہب کیا ہے ؟ جواب :۔مسلمان سُنّی مقلّد ۔ سوال نمبر ۴ :۔ہندوستان کے عام سنی مسلمانوں کا کیا مذہب ہے ؟ جواب :یہی مذہب ہے جو میرا مذہب ہے ۔ سوال نمبر ۵ :غیرمقلّد جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں ہندوستان میں کب ظاہر ہوئے ؟ جواب :ان کو پیدا ہوئے ابھی سوبر س نہیں گزرے ۔ ۱۲۳۳ھ میں دہلی کے ایک شخص اسمٰعیل نے یہ نیا مذہب نکالا (۱)اور ہندوستان کو دارالحرب بتاکر جہاد کا جھنڈا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔صدر الشّریعہ بدرالطّریقہ مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ اس نئے مذہب کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ'' یہ ایک نیا فرقہ ہے جو ۱۲۰۹ھ میں پیداہوا اس مذہب کا بانی محمد بن عبدالوھاب نجدی تھا جس نے تمام عرب خصوصًا حرمین شریفین میں بہت شدیدفتنے پھیلائے ،علماء کو قتل کیا ، صحابہ کرام وآئمہ علماء وشہدا کی قبریں کھود ڈالیں، روضہ انور کا نام معاذاللہ صنم اکبر رکھا تھا یعنی ''بڑا بت''اور طرح طرح کے ظلم کئے۔جیسا کہ صحیح حدیث شریف میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خبردی تھی کہ نجد(موجودہ نام'' ریاض'' )سے فتنے اٹھیں گے اور اور شیطان کا گروہ نکلے گا،وہ گروہ بارہ سو برس بعد یہ ظاہر ہوا ،علامہ ابن عابدین شامی علیہ رحمۃ نے اسے خارجی بتایا، اس عبدالوھاب کے بیٹے نے ایک کتاب لکھی جس کانام توحید رکھا،اس کا ترجمہ ہندوستان میں اسماعیل دہلوی نے کیا جس کانام ''تقویۃ الایمان''رکھا اور ہندوستان میں اسی نے وہابیت پھیلائی۔ ان وہابیہ کا ایک بہت بڑا عقیدہ یہ ہے کہ جو ان کے مذہب پر نہ ہو وہ کافر ،مشرک ہے یہی وجہ ہے کہ بات بات پر محض بلاوجہ مسلمان پر حکمِ شرک وکفر لگایا کرتے اور تمام دنیا کو مشرک بتاتے ہیں۔ (ملخص از:۔بہارشریعت ،جہیز ایڈیشن حصہ اول ص۵۵۔۵۴ مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی )