اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
نقل اظہار حضور پُرنور، مرشد برحق، امام اہلسنّت، مجدددین وملّت سید نا اعلیٰ حضرت مولانا شاہ عبدالمصطفےٰ احمدرضا خاں صاحب قبلہ فاضل بریلوی رضی اﷲتعالیٰ عنہ گواہ جانب مدعاعلیہم بمقدمہ نمبر ۲۸ ۱۹۰۲ حاجی الٰہی بخش وغیرہ مدعیان بنام ابو البرکات وغیرہ مدعاعلیہم محکمہ صاحب جج بہادر شہرآرہ نسبت مسجد ڈومرادل ، منفصلہ ۱۷ جون ۱۹۰۳ جوبذریعہ بند کمیشن کے ہوا۔
مسمیٰ بنام تاریخی ''إظہار الحق الجلي'' ۲۰ ۱۳ھ ۔
سوال نمبر ۱ :۔ نام ،عمر ،سکونت ،پیشہ ؟ جواب :۔مُظہِر (۱) کانام مولوی حاجی احمد رضا خاں صاحب ولد حضرت مولانا مولوی نقی علی خاں صاحب ، عمر ۴۸ سال ،پیشہ زمینداری ۔ سوال نمبر ۲ :۔آپ تمام علوم دینیات سے پوری طور پر واقفیت رکھتے ہیں ؟ جواب :۔میں آبا واجداد سے علوم دین کا خادم ہوں ۔چو ہتر(74 ) سال سے میرے یہاں سے فتوٰی جاری ہے ۔تمام ہندوستان اور کشمیر اور برماسے مسائل کے سوالات آتے ہیں ۔ ابھی چین سے چودہ مسئلے دریافت کئے ہیں، چنانچہ لفافہ مرسلہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔بیان کرنے والا۔یہاں مراد اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن ہیں۔
سوالاتِ چیف جانبِ مدعا علیہم مع جواب