اس قسم کااعتراض رافضیوں نے ہم اہلسنّت پرکیا تھا۔اور'' تحفہ اثنا عشریہ'' میں اہلسنّت کی طرف سے اس کا یہی جواب دیا د یکھو'' کیدنمبر ۸۵''۔
سوا ل نمبر ۸۰:خود چاروں ائمہ اور ان کے شاگردوں نے تقلید کے بارے میں کچھ فرمایا ہے یانہیں ؟
جواب :ہاں! غیر مجتہدکو ہمیشہ تقلید کاحکم دیا ہے،عبارت مذکورہ ''حجۃ اﷲالبالغہ'' یہی جسکے ناقص ٹکڑے سائل نے نقل کئے، اس کی تصریح ہے ۔ نیز ائمہ کا لاکھوں مسائل نکالنا اور مدون کرنا، جن کی انہیں خود بھی حاجت نہ پڑتی،اگردوسروں کے عمل کے لئے نہ تھا توکیا معاذاﷲلغوحرکت تھی،جس میں انہوں نے اپنی تمام عمر گراں بہاکوصرف فرمایا ۔
سوال نمبر ۸۱:خود چاروں اماموں نے اپنی اپنی تقلید کرنے سے منع فرمایا ہے یانہیں؟
جواب :ہرگز نہیں،ہاں اپنے شاگردوں میں جومنصب اجتہاد تک پہنچے، انہیں اجتہاد کاحکم دیا ہے ۔
سوا ل نمبر ۸۲:تفسیر مظہری میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ کاقول ذیل مذکورہے یانہیں؟