ہویا فقیریاعالم وغیرہ ۔
سوال نمبر ۷۵:مقلّد باپ کاترکہ غیر مقلّد بیٹے کوملتا ہے یانہیں ؟
جواب :بحکم فقہ نہیں پہنچ سکتا ہے کہ جس کی بدعت کفریہ ہو، وہ مرتد(۱) کے حکم میں ہے۔ دیکھو ھدایہ و درر و غرر و مجمع الأنھر(۲) وغیرہ۔
سوال نمبر ۷۶:مسلمان او ر کافر میں شادی بیاہ ہوتا ہے یانہیں ؟
جواب :ہاں ہوتا ہے جبکہ عورت، صاحب کتاب ہو ۔
سوال نمبر ۷۷:کافرکاترکہ مسلمان کوملتا ہے یانہیں ؟
جواب :ملتا ہے جبکہ وہ کافر، مرتد ہوکہ اب اس کا کسبِ اسلام مسلمان وارثوں کوپہنچے گا۔ اور کسب ردّت(۳) فقرائے مسلمین کو۔
سوال نمبر ۷۸:مسلمان کاترکہ کافر کوملتاہے یانہیں ؟
جواب :نہیں ۔
سوال نمبر۷۹: چاروں اماموں کی تقلید کا مذہب ،کس سے جاری ہوا ؟
جواب : اصل مذہب، صحابہ کے ہیں اور ان کی اصل، حدیث اور اس کی اصل، قرآن۔ اماموں کی تقلید، بعینہ انہیں کااتباع ہے جوزمانہ رسالت سے جاری ہے،