یعنی'' مسجد کے دروازے کو قفل لگانا اس لئے مکروہ ہے کہ یہ قفل لگانا گویا مسجد میں نماز سے روکنا ہے اور یہ حرام ہے۔ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: اوراس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اﷲکی مسجدوں سے یعنی اس با ت سے کہ ان میں خدا کانام ذکر کیاجائے منع کرے''۔
جواب :یہ بھی منع کلی کاذکر ہے کہ جب قفل پڑا،کوئی نہ آسکے گا اور اصل بات یہ ہے کہ نماز سے روکنے کی نیت اور بات ہے، اور فتنہ فساد کو وہاں سے روکنے کی نیت اور۔ وہ منع ہے اور اس کاحکم جوازہے ۔
سوال نمبر ۷۳:مقلّدین اور غیرمقلّدین میں باخود ہاشادی بیا ہ ہوتا ہے یا نہیں ؟
جواب :جوکلمہ گوہو کر ضروریات دین کامنکر ہواس سے شادی بیاہ کسی طرح نہیں ہو سکتا (۱)۔ کوئی جاہل اگرکر بیٹھا تو اس کی سند نہیں کہ لوگ توزناتک کرتے ہیں۔
سوال نمبر ۷۴:غیر مقلّد باپ کاترکہ ،مقلّد بیٹے کوملتا ہے یانہیں ؟
جواب :ہاں مل سکتا ہے ،بطریق ارث(۲) خواہ بروجہ فئے جبکہ فئے(۳) میں اس کا حق