ہے، وہ باطل ۔
جواب :یہ بات تو یقینا یوں نہیں ہے، اس میں سائل نے بڑی قطع و برید کی ہے ۔ اس کے متصل بلا فاصلہ اس سے قبل، کتاب میں ہے کہ آج اہل سنّت ان چار مذاہب(۱)، حنفی ،شافعی ،مالکی، حنبلی میں مجتمع ہیں جو اِن چارسے خارج ہے ، بدمذہب جہنمی ہے اور خود اتنے ٹکڑے میں، جو ابھی سائل نے ذکرکیا ،تقلید صحابہ کاذکر موجود ہے نیز صحیح حدیثیں اور سیرت صحابہ اور اجما ع وقیاس و تقلید کی نسبت ہیں اور غیر مقلّدین اس کے منکر ،یوں بھی اہلسنّت سے خارج ہیں ۔
سوال نمبر ۶۳:مسجد عام مسلمانوں کے واسطے ہے یانہیں ؟
جواب :نہیں! کہ بچہ اور مجنون اور مجذوم اور برص اور بدبو کے زخم والے اور کچالہسن، پیاز کھانے والے اور مفسد(۲)اور موذی یہ سب بھی مسلمانوں میں داخل ہیں اور شرع نے انہیں مسجد میں آنے کاحق نہ دیا بلکہ مسجد سے دور کرنے کاحکم دیا ۔
سوال نمبر ۶۴:مسجد میں عام مسلمان نماز اداکرسکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب :اس کاجواب ابھی بیان ہوچکاہے ۔
سوال نمبر ۶۵:مسجد واسطے عبادت عام کے ہیں یانہیں ؟
جواب :جواب بشرح صدر۔
سوا ل نمبر ۶۶:ازروئے قرآن وحدیث ایسی کوئی مسجد ہے یانہیں جس میں صر ف ایک ہی فرقہ ومذہب کے مسلمان نماز پڑھ سکتے ہوں ؟
جواب :اہلسنّت کی سب مسجدیں ایسی ہی ہیں جس میں ان کے غیروں،مفسدوں،