ان سے دور بھاگو!انھیں اپنے سے دور کرو! کہیں وہ تمہیں بہکانہ دیں کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں''۔ دیکھو'' صحیح مسلم'' یہ حدیث بھی حکم فرمارہی ہے کہ اہلسنّت، غیرمقلّدوں سے دور رہیں، ان کے مجمع میں خودنہ جائیں، اپنی مسجدوں میں انہیں نہ آنے دیں کہ فتنے نہ اٹھیں ،عوام خراب نہ ہوں ۔
سوال نمبر ۵۹:''مشکوٰۃ شریف'' کو آپ جانتے ہیں یا نہیں ؟اور یہ، اہلسنّت وجماعت کی حدیث کی کتاب، ہے یانہیں ؟
جواب :ہے ۔
سوال نمبر ۶۰:''مشکوٰۃ شریف'' میں ایک حدیث ہے، مذہب حق کی شناخت کے بیان میں، یہ ہے یانہیں؟ کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :''ما أنا علیہ و أصحابی''یعنی'' حق مذہب وہ طریقہ ہے جومیرااور میرے کل اصحاب کا طریقہ ہے'' ؟
جواب :ہے (۲)اور اس کی پہچان کی روسے بھی غیر مقلّدین، اہل حق سے نہیں۔
کہ اجماع وقیاس وتقلید کا اثبات جوطریقہ صحابہ کاتھا، یہ اس سے منکر ہیں۔
سوال نمبر ۶۱:''طحطاوی'' کو آپ جانتے ہیں یانہیں ؟اور یہ آپ کی کتاب ہے یانہیں؟
جواب :ہے۔ مطابق نمبر ۲۵۔