ماننالازم ،غیر مقلّدین ان دونوں باتوں کے منکر ہیں، یوں کہ وہ قرآن و حدیث کے سوا کسی کی سند مانتے ہی نہیں۔
سوال نمبر ۵۶:مذہب کے حق ہونے کی کوئی شناخت ہے یانہیں ؟
جواب : ہے ۔
سوال نمبر ۵۷:اگر مذہب کے حق ہونے کی شناخت ہے توکیاہے ؟
جواب :سواداعظم مسلمین کی مطابقت ، جس کابیان اوپر گزرا ۔
سوال نمبر ۵۸:مذہب کے حق ہونے کی یہ بھی کوئی شناخت ہے یانہیں کہ ایک زمانہ میں ایک ملک کے باشندگان اور اس ملک کی سلطنت کا،وہ مذہب ہویا وہ مذہب رہاہو ؟
جواب :جس ملک کے لوگ اہل سنّت ہوں اور قدیم سے اس میں ایک عقیدہ رہاہواور اب لوگ اس کی مخالفت کریں اور خصوصاً جبکہ وہ مخالفت، سلطنت اسلام جانے کے بعد ہو تویہ ضروردلیل ہے کہ یہ نئ مخالفت، باطل ہے اور مذہب حق وہی تھا۔جو قدیم سے چلاآتا تھا رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیں باطل مذہب والوں کی یہی پہچان بتائی کہ