Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
60 - 103
کہ سلف کے عقائد سے تسلیمِ اجماع وقیاس وتقلید بھی تھی،غیر مقلّدوں نے انہیں نہ پکڑا،یک لخت چھوڑا۔ 

سوال نمبر ۵۴:''غنیۃ الطالبین''کو آپ جانتے ہیں یانہیں اور یہ کتاب ،حضرت پیران پیریعنی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲعلیہ کی تصنیف ہے یا نہیں ؟

جواب:اس کتاب کی تصنیف حضور پرنور رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے ہونے میں شبہ ہے۔ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ یہ، ہرگز ثابت نہیں ۔ 

سوال نمبر ۵۵:''غنیۃ الطالبین'' میں اہلسنّت وجماعت کی یہ تعریف لکھی ہے یانہیں ؟
فعلی المومن اتباع السنۃ و الجماعۃ فالسنۃ ماسنہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وجماعۃ ما اتفق علیہ أصحاب رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
یعنی ''ہر مسلمان پر لازم ہے کہ سنّت وجماعت کی پیروی کرے۔سنت سے مراد طریقہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہے اور جماعت سے مراد وہ طریقہ ہے جس پرکُل صحابہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم متفق ہوں'' ؟

جواب:یہ عبارت بھی اس وقت مظہرکویاد نہیں اور اس قدر سے غیر مقلّدین کا اہلسنّت سے نہ ہونا ثابت ہے کہ اس میں تقلیدِ جماعت لازم،اجماعِ صحابہ کوحجت(۱)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

=یعنی''اہل سنت وجماعت وہ لوگ ہیں جو عقائد واعمال میں قرآن وسنت کی پیروی کرتے ہیں اور انہی عقائد واعمال پر تمام صحابہ وتابعین کا بھی عمل رہا ۔(حجۃ اللہ البالغۃ حصہ اول، باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ، ص۱۷۱، مکتبہ نور محمدکتب خانہ کراچی )

۱۔دلیل
Flag Counter