Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
58 - 103
أھل السنۃ و الجماعۃ
یعنی ''اہلسنّت وجماعت کا نام، اس وجہ سے اہل سنت وجماعت ہواکہ انھوں نے سنت رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وجماعت صحابہ کی پیروی کی''۔ 

جوا ب:پوری عبارت دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ اس میں کچھ لفظ رہ گئے ہیں(۱) اور یہ وجہ تسمیہ ہے ،تعریف نہیں اور جماعت کے ترجمہ میں صحابہ کی قید سائل نے اپنی طرف سے لگادی ہے۔پھر غیر مقلّدین صحابہ کی بھی تقلید نہیں کرتے، نہ اجماع کو مانتے ہیں، تویوں بھی اہلسنّت کے مخالف ہوئے۔

سوال نمبر ۵۱:''توضیح وتلویح'' کو آپ مانتے ہیں یانہیں ؟اوریہ آپ کی کتاب ہے یانہیں ؟

جواب :ہے ۔بدستور نمبر ۲۵۔

سوال نمبر ۵۲: ''توضیح و تلویح'' میں اہلسنّت کی تعریف ذیل لکھی ہے یانہیں ؟
اھل السنۃ والجماعۃ ھم الذین طریقھم طریق رسول اﷲ۔
یعنی اہلسنّت وجماعت وہ لوگ ہیں جن کا طریقہ ،طریقہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم ہے ۔

جواب : یہ عبارت اس طرح ''توضیح و تلویح'' میں نہیں ۔جہاں تک مجھے یاد ہے یہ کلام
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔اصل عبارت یوں ہے ''اثبات ماورد بہ السنۃ ومعنٰی علیہ الجماعۃ فسمّوا أھل السنۃ والجماعۃ '' جو چیز سنت اور صحابہ و تابعین رضی اللہ عنہم کے عمل سے ثابت ہو اس پر ثابت قدم رہنے والے لوگوں کو اہل سنت وجماعت کا نام دیا گیا۔ (شرح عقائدنسفی، ص ۷ ،قدیمی کتب خانہ کراچی )
Flag Counter