اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
سوال نمبر ۴۸:اہلسنّت وجماعت کی کیا تعریف ہے ؟ جواب :جو سواداعظم مسلمین کے پیروہیں،جس کے اتباع کا متواتر(۱) حدیثوں میں حکم ہے،اور حدیث نے مذہب حق کی عام فہم تعریف بیان فرمائی ہے ۔
''اتبعو ا السوادالأعظم فإنہ من شذ شذ في النار''(۲) ۔
'' مسلمانوں کے بڑے گروہ کی پیروی کرو، جو اس سے جدا ہوا، وہ جہنم میں جدا ہوا''۔ہرشخص جانتا ہے کہ مسلمانوں کا بڑا گروہ مقلّدہے غیر مقلّدین بہت قلیل ہیں ۔ خو د ''حجۃ اﷲالبالغۃ'' کی اسی عبارت میں، جس کے چند ناقص ٹکڑے سائل نے نقل کئے ،صاف لکھاہے کہ ان چار مذہبوں کی تقلید درست ہونے پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے ،اگر کوئی اس کا مخالف ہے بھی تو ایسا کہ وہ کسی گنتی شمارمیں نہیں'' ۔ سوال نمبر ۴۹:''شرح عقائد نسفی'' کوآپ جانتے ہیں یانہیں ؟اور یہ آپ کی کتاب ہے یا نہیں؟ جواب :ہاں! اور اصل کلی مطابق نمبر ۲۵ ۔ سوال نمبر ۵۰:'شرح عقائد نسفی'' میں اہلسنّت وجماعت کی تعریف ذیل کے مطابق لکھی ہے یا نہیں ؟
القاب خادمہ السنۃ ومضٰی علیہ الجماعۃ فسموا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔حدیث متواتر: وہ حدیث جسے ایک جماعت سے دوسری جماعت نقل کرے اور وہ جماعت اتنی بڑی ہوکہ ان کاکسی جھوٹ پر متفق ہونا متصور نہ ہو اور یہ سلسلہ ہم تک اسی طرح چلا آتا ہو مثلاً (i)قرآن پاک کا منتقل ہونا (ii)رکعاتِ نماز کی تعداد(iii)مقدارِ زکوٰۃ وغیرہ وغیرہ (تلخیص اصول الشاشی، ص۳۰،مکتبہ اسلامیہ سعیدیہ مانسہرہ) ۲۔ مشکوٰۃ شریف ، کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی، ص۳۰، قدیمی کتب خانہ کراچی )