Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
56 - 103
سوال نمبر ۴۷:حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر پیغمبری ختم ہوگئی یا نہیں ؟ اور اﷲتعالیٰ نے محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خاتم النبیین فرمایا ہے یانہیں ؟

جواب :بے شک نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پربنصِ قطعی قرآن نبوّت ختم ہوگئی، اب کوئی نبی نہیں ہوسکتا(۱)۔ لہٰذا ضروری ہواکہ آپ کے دین میں مجتہدین ہوں اور مسلمانوں پر مجتہدوں کی پیروی فرض ہو کہ وہ وقائع(۲) جن کاذکر قرآن مجید وحدیث شریف میں نہیں اپنی رائے سے ان میں حکم شرعی قائم فرمالیں ۔ورنہ یہ احکام، مجمل رہ جاتے کہ قرآن و حدیث میں ذکر نہیں۔اورکوئی تازہ(۳) نبی ہو نہیں سکتاتومجتہدین اگرنہ ہوتے یاان کا حکم، حکم شرع نہ ٹھہرتا تو یہ احکام کیوں کر معلوم ہوسکتے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ ط وَکَانَ اللہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا(پ۲۲ ،احزاب:۴۰)ترجمہ کنزالایمان شریف :''ہاں اللہ کے رسول ہیں اورسب نبیوں کے پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتاہے'' اس آیت کے تحت مفسرِ شہیر مولاناسید محمدنعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کاآخرالانبیاء ہونا قطعی ہے، نصِ قرآنی بھی اس میں وارد ہے اور صحاح کی بکثرت احادیث جو حدِّ تواتر تک پہنچتی ہیں ان سب سے ثابت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں جو حضور علیہ السلام کی نبوت کے بعد کسی اور کو نبوت ملنا ممکن جانے ،وہ ختم نبوت کا منکر اور کافر، خارج ازاسلام ہے (کنزالایمان مع تفسیر خزائن العرفان، ص ۶۳،مطبوعہ پاک کمپنی لاہور)      ۲۔واقعات      ۳۔نیا
Flag Counter