اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
ہونے کوکافی نہیں۔ سوال نمبر ۴۱:جو شحص مسئلہ ۳۸ پر ثابت قد م رہے ،چاہے اس کے دیگر افعال کیسے ہی ہوں وہ مسلمان ہے یانہیں ؟ جواب :جواب اوپر کے انہیں نمبروں میں گزراہے۔ سوال نمبر ۴۲:ابوداؤد صحاح ستہ میں سے ہے یا نہیں ؟ جواب :ہے (۱)۔ سوال نمبر ۴۳:صحاح ستّہ، اہلسنّت وجماعت کی کتابوں میں سے ہیں یانہیں ؟ جواب :اہل سنت کی کتب حدیث میں سے صحاح ستہ بھی ہیں ۔ سوال نمبر ۴۴:حدیث ذیل ''سنن ابوداؤد'' میں ہے یا نہیں ؟
ثلٰثٌ من أصل الإیمان الکف عمن قال لااِلٰہَ اِلاّ اﷲولا تکفر وہ بذنب ولا تخرجوہ من الإسلام بعمل
یعنی رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا،تین باتیں ایمان کی جڑ ہیں ۔جن میں ایک بات یہ ہے کہ جو شخص
لاإلٰہ إلااﷲمحمد رسول اﷲ
پڑھ لے ،اس کے بارے میں روکو زبان کو ،اس کو نہ تو اس کے کسی گناہ کی وجہ سے کافر کہو، نہ اس کو کسی فعل کی وجہ سے اسلام سے خارج کرو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔صحاح ستہ سے مراد حدیث کی چھ صحیح ترین کتب ہیں جن کے نام یہ ہیں ۔(i)بخاری شریف ازابوعبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری ،(ii)مسلم شریف ازابوالحسین امام مسلم بن الحجاج القشیری(iii)ترمذی شریف ازابو عیسٰی محمد بن عیسٰی ترمذی(iv)نسائی شریف از ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب نسائی(v)ابوداؤد شریف از سلیمان بن اشعث سبحستانی (vi)ابن ماجہ شریف از ابو عبد اللہ محمد بن یزید بن ماجہ