Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
53 - 103
سوال نمبر ۳۷:مسلمان کی کیا تعریف ہے اورمسلمان کس کوکہتے ہیں ؟

جواب :جو تمام ضروریات دین کو مانتاہو اور کوئی علامت، تکذیب کی نہ رکھتا ہو، دیکھو ''مواقف شرح''(۱)۔ 

سوال نمبر ۳۸:یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں کہ جو شخص
لا إلٰہ إلا اﷲمحمد رسول اﷲ
کااقرار کرے او ر صدق دل سے اس پر اعتقادرکھے وہ مسلمان ہے ؟

جواب:ہاں! صدق دل سے مانے تو ضرور مسلمان ہے اور وہ یوں ہی ہوگا کہ ضروریات دین سے کسی چیز کا انکارنہ کرے ورنہ نری کلمہ گوئی کافی نہیں ۔ 

سوا ل نمبر ۳۹:مسئلہ نمبر ۳۸، حدیث شریف کا مسئلہ ہے یا نہیں ؟

جواب :حدیث شریف میں سارا کلمہ اور
لَااِلٰہَ اِلاّ اﷲ
دونوں آئے ہیں اور مراد وہی ہے جو اس سے پہلے نمبر میں گزری ۔

سوال نمبر ۴۰:حدیث ذیل صحیح بخاری و صحیح مسلم کی حدیث ہے یانہیں۔
''مامن أحدٍ شھد أن لا اِلٰہَ اِلا اﷲوأن محمد رسول اﷲصدقا من قلبہٖ إلا حرّمہ اﷲعلی النار
یعنی محمدرسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا جوشخص
لااِلٰہ إلا اﷲمحمد رسول اﷲ
کااقرار کرے اور صدق دل سے اس پر اعتقاد رکھے، اﷲتعالیٰ اس کو دوزخ کی آگ پر حرام کردے گا۔ 

جواب :ہے(۲) اور
''صدقا من قلبہ''
 اس لئے فرمایا ،نری کلمہ گوئی مسلمان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔شرح المواقف، ۲۔ صحیح البخاري،کتاب العلم،باب من خص بالعلم ألخ،رقم الحدیث۱۲۸،الجلدالأول ص۶۷،دارالکتب العلمیۃبیروت ، قد وجدنا فی البخاری بلفظ ''ویشھد''
Flag Counter