جواب :ایسے لوگ ہرگزسنی مسلمان، نہیں۔
سوال نمبر ۳۴:اسلام میں اصلی قانون کیا ہے ؟
جواب:فقط کلام اﷲشریف ۔
سوال نمبر ۳۵:اسلام میں اصلی قانون قرآن مجید وحدیث شریف ہے یانہیں ؟
جواب :حدیث بھی اصلی قانون نہیں بلکہ قرآن مجید کی تابع ہے ۔ کلام مجید ہی نے حکم فرمایا ہے کہ حدیث و اجماع وآئمہ کی اطاعت کرو،اسی لئے چار اصول ٹھہرے ۔
سوال نمبر۳۶:جب مسلمانوں میں کسی امر میں نزاع اور اختلاف واقع ہوتو ایسی حالت میں اﷲتعالیٰ نے قرآن مجید میں اصلی قانون کی طرف رجوع کرنے کاحکم دیا ہے یانہیں؟
جواب:قانون اصلی اور قانون تابع دونوں کی طرف رجوع کا حکم دیا ہے او ر وہ بھی حقیقتاًقانون اصلی ہی کی طرف رجوع ہے کہ قانون تابع، قانون اصلی کی طرف رجوع کرتا ہے۔ قرآن مجید میں فرمایا :