ضرورت جانتے ہیں اور یہ کہ ان کے اعتراضوں کا تصفیہ اور مقدمات کا انصاف کے ساتھ فیصلہ ظلم کا انسداد ہے اور مصنف نے رسالہ ''انصاف'' میں تصریح کی ، یہ ایک رازخدا کا ہے کہ علماء کے دل میں ڈال دیا اور علماء کو اس کا پیروکردیا ،اور اپنے دوسرے رسالے ''عقد الجید'' میں ایک باب اس لئے لکھا ہے کہ'' پیرویئ مذاہب اربعہ پرتاکید اور ان سے باہر ہونے کی سخت ممانعت ہے''اور لکھا ہے کہ ان چاروں مذہبوں سے روگردانی کرنے میں بڑافساد ہے تو انہی مصنف کے کلام سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر مقلّدین بڑے مفسد ہوتے ہیں ۔
سوال نمبر ۳۲:جن لوگوں کامذہب ہر ہر مسئلہ میں قرآن و حدیث یعنی جن لوگوں کا مذہب یہ ہے جو مسئلہ قرآن مجید یاحدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے اسی کووہ مانتے ہیں اوراسی کولائق پابندی جانتے ہیں اور کسی رسم و رواج کویاکسی کے قول و فعل کو جس کی سند قرآن مجید وحدیث شریف سے نہ ہو،نہیں مانتے اور نہ لائق پابندی جانتے ہیں، اُن کے اس مذہب کی ابتداکب سے ہے ؟
جواب :یہ مذہب کہ ہرشخص اپنی سمجھ پر قرآن و حدیث سے مسئلے لے کرامام کے قول کی سندنہ مانے، یہ قرآن و حدیث سب کے خلاف ہے ۔ یہ مذہب نہ زمانہ رسالت میں تھا، نہ زمانہ صحابہ میں اور نہ زمانہ تابعین میں بلکہ نئے منکر جاہلوں کے کان میں شیطان نے پھونکا کہ تم کیاکم ہو جوایسے صحابہ و آئمہ کی پیروی کرو، قرآن سمجھنے کوکچھ علم درکارنہیں،ہرجاہل اپنی گڑھت پرچلے ۔
سوال نمبر۳۳:ایسے لوگ جن کا مذہب جواب نمبر ۳۲میں درج کیا گیاہے مسلمان اہلسنّت وجماعت ہیں یا نہیں ؟