اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
خاص مذہب کی خالص تقلید پر متفق نہ تھے ؟ جواب :یہ عبارت ''حجۃ اﷲالبالغہ'' کے اکثر نسخوں میں نہیں ہے ۔ صرف ایک نسخے میں ہے جوکہ تتمہ(۱) بناکر الحاق کی گئی ہے، چھاپنے والے نے اُسے حاشیہ پر ظاہر کردیا ہے اور یہ عبارت خودانہی مصنف کی کتاب مسمٰی بہ'' انصاف'' کے خلاف ہے۔ دوصدی کے بعد ایک امام معیّن کا مذہب لینا مسلمانوں میں شائع ہوا ،کم کوئی ایسانہ کرتا اور اس وقت وہی واجب تھا،اور اتنا تو اس''حجۃاﷲالبالغہ''کی اس عبارت سے بھی ظاہر ہے کہ تیسری صدی تک بھی تقلید شخصی خالص موجودتھی گواس پر اجماع نہ تھا پھر تو اس پر سب کا اجماع ہوگیا ۔ سوال نمبر۳۰: اور حجۃ اﷲالبالغہ میں عبارت ذیل درج ہے یانہیں؟
'' ثم بعد ھٰذا لقرون کان النَّاس آخرون ذھبوا یمیناً و شمالاً وحدث فیھم أمورٌ''۔
یعنی پھران زمانوں کے لوگ ہوئے جوداہنے اور بائیں چل نکلے او ر اُن میں کئی باتیں پیدا ہوگئیں ؟ جواب:یہ بھی اسی تتمہ میں ہے، جس سے اکثر نسخے خالی ہیں ۔ سوال نمبر ۳۱:اور''حجۃ اﷲالبالغہ'' میں عبارت ذیل درج ہے یا نہیں ؟
''منھا انھم بالتقلید فی صدورھم ربیب النمل وھم لا یشعرون''۔
جواب :یہ بھی اسی تتمہ میں ہے ۔یہ عبارت بھی سائل نے ناقص نقل کی ہے،اس کے بعد جوامور مصنف نے لکھے ہیں ، اُن سے ظاہر ہے کہ خالص تقلید شخصی کووہ دینی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔ضمیمہ۔بقیہ حصہ