Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
47 - 103
سوال نمبر ۲۵:کتاب ''شرح مسلم الثبوت'' کو آپ جانتے ہیں اوریہ آپ کی کتاب ہے یانہیں؟

جواب :مسلم الثبوت کی کئی شرحیں ہیں اور ان میں ہماری کوئی تصنیف نہیں اور اگر یہ مراد ہے کہ ان میں جو کچھ لکھا ہے وہ سب ہمیں تسلیم ہے یا نہیں تو اس کا یہ حال ہے کہ ہم اپنے امام سے مقلّدہیں ان مصنفوں کے مقلّد نہیں،ہم ہمیشہ جمہور سواد اعظم(۱) کے پیروہیں،جوبات جس مصنف کی خصوصاً حال کے لوگوں، خصوصاً ہندی مولویوں کی، جمہور کے خلاف ہو، ہمیں تسلیم نہیں ہوسکتی ۔

سوال نمبر ۲۶:''شرح مسلم الثبوت'' میں عبارت ذیل درج ہے یا نہیں ؟
''لاواجب إلاماأوجب اﷲتعالٰی ولہ الحکم ولم یوجب علی أحدٍ أن یتمذھب برجل من الأ ئمۃ فإیجابہ تشریع شر ع جدید''۔
 یعنی واجب وہی ہے جس کو اﷲتعالیٰ نے واجب فرمایا اور حکم اسی کو سزاوار ہے اور اﷲتعالیٰ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔بڑا گروہ،مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعتِ حقہ کو سوادِ اعظم کہتے ہیں ۔حدیث شریف میں ہے۔سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِی ثلٰثًا و سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً کُلُّھُمْ فِی النَّارِ اِلّاوَاحِدَۃً(یعنی میری) ''یہ امت تہتر فرقے ہوجائے گی ایک فرقہ جنتی ہوگاباقی سب جہنمی ''صحابہ نے عرض کی مَنْ ھُمْ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ''وہ ناجی (نجات پانے والا)فرقہ کون ہے یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ''۔آپ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایامَااَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابی ''وہ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں'' (یعنی سنت کے پیروکار)دوسری روایت میں'' ھُمُ الجماعۃ ''وہ جماعت ہے یعنی مسلمانوں کا بڑا گروہ جسے سوادِ اعظم فرمایا اور فرمایا جواس سے الگ ہوا جہنم میں الگ ہوا، اسی وجہ سے اس ناجی فرقہ کا نام اہل سنت وجماعت ہوا۔(بہارِ شریعت جہیز ایڈیشن ،حصہ اول،ج ۱، ص۴۸ مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی)
Flag Counter