Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
46 - 103
سوال نمبر ۲۲:مجتہد کو تقلید جائز نہیں تو کیوں جائز نہیں ؟

جواب :اپنا حال مجتہدین جانیں، ہمیں اس سے کیابحث ۔ 

سوال نمبر ۲۳ :رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وصحابہ کرام کے زمانہ میں، عام مسلمانوں کا کیا مذہب تھا ؟

جواب:دین،دین ِ اسلام تھا۔عقائد، عقائدِ اہل سنت، اصل اعمال میں گنتی کے صحابہ مجتہد تھے باقی سب مقلّد ۔

سوال نمبر ۲۴:رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و صحابہ کرام کے زمانہ میں عام مسلمانوں کا مذہب حنفی ، شافعی ، مالکی ،حنبلی تھا یانہیں مع سند بیان فرمائیے ؟

جواب :ان چاروں مذہب کے مآخذ وہی مذہب ہیں جو زمانہ رسالت و صحابہ میں تھے۔اگرچہ کوئی اصطلاحی نام بعدکوحادث ہوجیسے عقائدمیں اشعری(۱)، ماتریدی(۲)۔ غیر مقلّدین اپنے آپ کواہل حدیث کہتے ہیں اور دعوٰی کرتے ہیں کہ یہی مذہب ،صحابہ کے زمانہ میں تھا۔ حالانکہ اس وقت کوئی مذہب اپنے نام سے نہ پکارا جاتا تھا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔حضرت امام شیخ ابوالحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ کی پیروی کرنے والوں کو'' اشعریہ'' کہتے ہیں۔ ۲۔امام الھُدٰی، حضرت ابو منصور ماتریدی کے ماننے والوں کو ''ماتریدیہ'' کہا جاتاہے۔ احناف، عقائدِ فرعیہ میں انہیں کے مقلد ہیں۔صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ'' دونوں جماعتیں (اشعریہ،ماتریدیہ)اہل سنت ہی کی ہیں اور دونوں حق پر ہیں آپس میں صرف بعض فروع کا اختلاف ہے، ان کا اختلاف حنفی ،شافعی کا ساہے کہ دونوں اہل حق ہیں کوئی کسی کی تذلیل و تفسیق نہیں کرسکتا ۔ (بہار شریعت جہیز ایڈیشن،حصہ اول،ج ۱، ص۴۶ مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی)
Flag Counter