Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
44 - 103
سوال نمبر ۱۸:آئمہ اربعہ کس زمانے میں پیداہوئے اور ان کاانتقال کب ہوا؟

جواب :امام ابوحنیفہ اور امام مالک ،زمانہ صحابہ رضی اﷲتعالیٰ عنہم میں پیدا ہوئے اور زمانہ تابعین میں انتقال فرمایا اور امام شافعی اور امام احمد، زمانہ تابعین میں پیداہوئے اور زمانہ تبع تابعین میں انتقال فرمایا ۔

سوال نمبر ۱۹:مجتہد کس کو کہتے ہیں ؟

جواب:جوآیات و احکام و اصابتِ احکام وطرقِ حدیث و شذوذو نکارت ونقدِ رجال، اسباب جرح و تعدیل وعللِ غاَمضَہ و وجوہِ نظم وصنوحِ معنٰی و جمیع مبادي ادبیہ و اصولیہ و ناسخ ومنسوخ ومناہجِ ترجیح وتطبیق ومناشئ حکم و مقاصدِ شرح ومصالحِ زمن و عوائدِاُ مم و مضانِ حکم واقاویل صحابہ ومواضعِ اجماع ومشارعِ خلاف وعللِ مؤثرہ وجوامعِ مُغیرہ و مساعہ تعدیہ ومواردِ قصروغیرہا وجمعِ مواردِحصر کی معرفت میں دریائے ذخار،نا پیدا کنار ہو اور اس کے ساتھ ذہنِ ثاقب و فکر صائب وطبعِ نقاد،عقل ومقادو توفیقِ خداداد رکھتا ہو کہ جملہ مالہ،وماعلیہ کے لحاظ سے منصوص سے مسکوت کاحکم اپنی رائے سے قائم کرسکے ۔(۱)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔مجتہد وہ ہے جس میں اس قدر علمی لیاقت اور قابلیت ہو کہ قرآنی اشارات ورموز سمجھ سکے اور کلام کے مقصد کو پہچان سکے اور اس سے مسائل نکال سکے ،ناسخ ومنسوخ کا پورا علم رکھتا ہو ،علم صرف ونحو وبلاغت وغیرہ میں اس کو پوری مہارت حاصل ہو ،احکام کی تمام آیتوں اور احادیث پر اس کی نظر ہو اس کے علاوہ ذکی اور خوش فہم ہو،جو ااس درجہ پر نہ پہنچا ہو، وہ مجتہدنہیں ۔مجتہد کے چھے طبقے ہیں (i)مجتہد فی الشرع(ii)مجتہد فی المذہب (iii)مجتہد فی المسائل (iv)اصحابِ تخریج(v)اصحابِ ترجیح(vi)اصحاب تمییز(i)مجتہد فی الشرع: وہ حضرات ہیں جنہوں نے اجتہاد کرکے قواعد و اصول بنائے جیسے چاروں آئمہ، امام ابوحنیفہ،امام شافعی ،امام مالک ،امام=
Flag Counter