Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
43 - 103
سے ہے ؟

جواب :جب سے اسلام آیا اور احکام اتر ے ۔ 

سوال نمبر ۱۴:رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم کے زمانہ میں یہ مذہب تھا یا نہیں ؟

جواب :تھا ۔

سوال نمبر ۱۵:رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وصحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم کایہی مذہب تھا یا نہیں ؟

جواب :رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہر مذہب حق کے مبداء و مآخذ(۱) ہیں ، ان کا مذہب پوچھنا علماء کے نزدیک کمال حماقت ہے۔ دیکھو'' تحفہ اثنا ء عشریہ'' صفحہ نمبر

۸۵ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ''فقہا صحابہ بھی مآخذ مذ ہب'' ہیں ۔ غرض یہ کہ یہ مذہب

ان کے ہیں ناکہ وہ ان مذہبوں کے ،نہریں دریاکی ہیں نہ کہ دریا نہروں کے۔

سوال نمبر ۱۶:آپ مقلّد ہیں یاغیر مقلّد ؟

جواب :مقلّد(۲)۔

سوال نمبر ۱۷:آپ تقلید کیوں کرتے ہیں، یعنی کس مجبوری سے آپ کو تقلید کرنی پڑی؟

جواب :جس مجبوری سے ایک لاکھ سے زائد صحابی مقلّد ہوئے اوراس زمانہ میں عام مسلمان مقلّدہوئے یعنی منصب اجتہاد حاصل نہ کیا۔دیکھوفتح القدیر و فتاوٰی خیریہ(۳) ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ابتداء کرنے والے اور پکڑنے والے         ۲۔آئمہ اربعہ میں کسی بھی ایک امام کی تقلید کرنے والے کو مقلِّد کہتے ہیں ۔
Flag Counter