Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
42 - 103
ہوئی تھیں، تصنیف کے بعد بعض لوگوں نے اپنے خیال کے مطابق مختلف ترتیبیں ٹھہرالیں جو محققین کو تسلیم نہیں۔دیکھو ''فتح القدیرشرح ھدایہ ''(۱)وغیرہ۔

سوال نمبر ۱۱:مسلمانوں کے یہاں حدیث کی کتابوں میں او ل درجہ کی کتاب کون ہے۔ پھر کون ،پھر کون ؟

جواب :ابھی بیان ہوچکا ہے ۔

سوال نمبر ۱۲:مسلمانوں کے یہاں سب سے اول درجہ کی کتاب ''صحیح بخاری ''پھر 

''صحیح مسلم ''ہے یانہیں ؟

جواب :بخاری و مسلم بھی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ڈھائی سوبرس بعد تصنیف ہوئیں۔مسلمانوں کے بہت سے فر قے انہیں مانتے ہی نہیں اور اس کے سبب وہ اسلام سے خارج نہ ہوئے،ماننے والوں میں بہت سے لوگ کسی خاص کتاب کو سب سے اول درجہ کی نہیں کہتے، اس کا مدار صحتِ سند پر رکھتے ہیں ۔بعض جوترتیب رکھتے ہیں وہ مختلف ہیں ۔ مشرقی ''صحیح بخاری'' کو تر جیح دیتے ہیں اور مغربی ''صحیح مسلم کو'' ، اور حق یہ ہے کہ جوکچھ بخاری یا مسلم اپنی تصنیف میں لکھ گئے سب کو بے تحقیق مان لینا، ان کی بری تقلید ہے جس پر غیر مقلّدین جمع ہوئے ہیں حالانکہ تقلید کو حرام کہتے ہیں،انہیں خدا اورسول یاد نہیں آتے ۔ خدا اور رسول نے کہاں فرمایا ہے کہ جو کچھ ''بخاری'' یا''مسلم ''میں ہے سب صحیح ہے۔

سوال نمبر ۱۳:آپ نے جو ا پنا مذہب بیا ن فرمایا ہے ۔ اس مذہب کی ابتدا کب
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ فتح القدیر،
Flag Counter