سے زائد کتبِ حدیث، میرے درس و تدریس و مطالعہ میں رہیں۔
سوال نمبر ۷:آپ قرآن مجید و حدیث شریف سے پوری طرح سے واقفیت رکھتے ہیں یا نہیں ؟
جواب :لفظی ترجمہ ،بالائی مطلب ، غیر اجتہادی احکام، ہر خاص و عام اپنی استعداد کے لائق سمجھتا ہے،احکامِ اجتہادیہ سمجھنے پر مجتہد کے سوا کوئی قادر نہیں ۔
سوال نمبر۸:مسلمانوں کے یہاں مذہبی کتابوں میں قرآن مجید سب سے اول درجہ کی کتاب ہے یا نہیں ؟
جواب :ہے ۔
سوال نمبر ۹:مسلمانوں کے یہاں قرآن مجید کے علاوہ دینی کتابوں میں سب سے اول درجہ کی کتاب، حدیث کی کتاب ہے یانہیں ؟
جواب:متبرک کے اعتبار سے ایسا ہی ہے اور تحصیل علم کی نظر سے اول درجہ، کتب عقائدہیں،پھر کتب فقہ،لہٰذا علماء نے فرمایا ہے کہ عام مسلمانوں کو فقہ کے بعد حدیث کی حاجت نہیں ۔ ''حدیقہ ندیہ'' علامہ عبد الغنی نابلسی جلد اول(۱)۔
سوال نمبر ۱۰:مسلمانوں کے یہاں حدیث کی کتابوں میں درجہ کی ترتیب یعنی یہ کہ حدیث کی کتابوں میں کون اول درجہ کی کتاب ہے ۔ کون دوم درجہ کی،کون سوم درجہ کی، وعلٰی ھذا لقیاس؟
جواب :کوئی ترتیب صحابہ و تابعین کے یہاں نہ تھی،نہ اس وقت تک یہ کتابیں تصنیف