Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
40 - 103
سوال نمبر ۲ :آپ نے علم دین کی کون کون سی کتابیں در س کی ہیں ؟

جواب :تمام درس نظامی(۱)۔ 

سوال نمبر ۳ :قرآن مجید وحدیث شریف بھی علوم دین کی کتابوں میں داخل ہیں یا نہیں ؟

جواب :ہیں ۔

سوال نمبر ۴ :حدیث شریف میں کون کون سی کتابیں ہیں ؟

جواب :بے شمار کتابیں ہیں۔

سوال نمبر ۵ :آپ نے قرآن مجید درس کیا ہے یانہیں ؟

جواب:ہاں! کیا ہے و الحمد اﷲ۔

سوال نمبر ۶:آپ نے حدیث شریف کی کتابوں میں کون کون سی کتابیں درس کی ہیں؟

جواب :مسند امام اعظم و مؤطا امام محمد وکتاب ا لآثار امام محمد وکتاب الخراج امام ابو یوسف وکتاب الحج امام محمد و شرح معانی ا لآثار ،امام طحاوی و مؤطا امام مالک و مسند امام شافعی ومسند امام احمد وسنن دارمی و بخاری و مسلم وابوداوُد و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ و خصائص نسائی ومنتقٰی ابن الجارود وعلل متناہیہ ومشکٰوۃ، جامع کبیر وجامع صغیر وذیل جامع صغیر و منتقٰی ابن تیمیہ و بلوغ المرام وعمل الیوم و اللیلۃ ابن السُنی و کتاب التر غیب و خصائص کبرٰی وکتاب الفرح بعد الشدۃ و کتاب الاسماء و الصفات وغیرہ، پچاس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔علومِ اسلامیہ پر مشتمل آٹھ سالہ مرو جہ کورس جو کہ تقریبًا تمام مکاتب فکر میں رائج ہے۔اسے عالم کورس بھی کہا جاتا ہے ۔
Flag Counter